بہاولپور میڈیکل کالج میں طالب علم نے خود کشی کر لی۔ذرائع ابلاغ
ٹی وی شیعہ[نیشنل افئیرز] بہاولپور میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے طالب علم نے انتظامیہ کے ناروا سلوک سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ گلگت کے رہائشی شاہنواز شریف نے تھرڈ ائیر کے رزلٹ میں ناکامی پر ٹرین کی پٹری پر لیٹ کر جان دے دی۔ ذرائع کے مطابق شاہنواز شریف نے دو سال قبل طالب علموں کے ساتھ مل کر اپنے مسائل کے حل کے لئے قائداعظم میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا تھا۔ جس پر میڈیکل کالج کی انتظامیہ انہیں ہر بار مختلف مضامین میں فیل کر دیتی تھی، جبکہ طالب علم کے سیشن فیلو آخری سال میں پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہنواز شریف کو جان بوجھ کر ذہنی معذور بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی جس پر اس نے اپنی جان دے دی۔ مرنے والے نوجوان کی لاش ان کے آبائی علاقے گلگت روانہ کر دی گئی ہے۔
Add new comment