عراقی اسلامی فوج نے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی ٹھان لی ہے۔میڈیا

ٹی وی شیعہ[انٹرنیشنل ڈیسک]عراقی اسلامی فوج نے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی ٹھان لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت نے جنگجوئوں کے خلاف جدوجہد کے لئے انتہائی کوششیں شروع کردی ہیںاور عراقی سیکیورٹی فورسز نے اس تناظر میں جنگجوئوں کے خلاف آخری معرکے کے لیے تیار ہیں۔عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کردیا، حکومتی دعوت پر میدان میں آنے والے پندرہ ہزار افراد کو سیکیورٹی فورسز کے اداروں میں بھرتی کرے گی،ادھر عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے صوبے الانبار کے فلوجہ و الرمادی شہروں میں دہشتگرد گروہ داعش سے وابستہ 57  جنگجوئوں کو ہلاک اور 105 کو زخمی کردیا ،فوج نے الرمادی شہر کے شمال و مغربی علاقوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے اور ان علاقوں میں زندگی معمول پر آرہی ہے۔

Add new comment