دمشق میں المنار کے تین افراد شہید۔میڈیا
ٹی وی شیعہ [انٹرنیشنل افئیرز]المنار" ٹی وی کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کل پیر کے روز دمشق کے شمالی قصبے معلولا میں اس وقت پیش آیا جب شامی باغیوں کے ایک گروپ نے گھات لگا کر ٹی وی کے عملے پر حملہ کر دیا۔ کارروائی میں ٹی وی کا رپورٹر حمزہ الحال حسن، فوٹو گرافر محمد منتش اور ایک ٹیکنیشن حلیم علوہ مارے گئے۔ رپورٹ میں باغیوں کے ہاتھوں مرنے والے تینوں افراد کو 'شہید' قرار دیتے ہوئے ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
خیال رہے کہ شمالی دمشق میں معلولا قصبہ پچھلے کئی روز سے شامی فوج اور باغیوں کے درمیان میدان جنگ بنا رہا ہے۔
Add new comment