جھنگ کافر کافر کے نعروں سے گونج اٹھا۔میڈیا

ٹی وی شیعہ [خصوصی رپورٹ]جھنگ کے حلقہ این اے 89 کے متعلق فیصلے کے بعدطالبان کے پرچموں کے سائے میں نکالے جانے والے جلوس  میں کافر کافر اور طالبان آگئے کے نعرے لگائے گئے۔ذارئع کے مطابق پنجاب بھر میں مختلف مقامات پر جہاں طالبانی ٹولوں کی طرف سے  خوشی کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں وہیں سیاسی اور مسلکی مخالفین کو مسلسل ہراساں کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اس صورتحال پر تعجب اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے امن کا تو کہیں نشان نہیں، لیکن کراچی سے لیکر جھنگ تک شہروں کی فضا وزیرستان کا منظر پیش کر رہی ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی عدلیہ نے ایک بینک نادہندہ کو عوامی نمائندہ ماننے سے تو انکار کر دیا، لیکن ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں کے سرغنہ کو بغیر ضمنی انتخابات کے قومی اسمبلی کی سیٹ عطا کر دی۔ 

Add new comment