افغانستان اسلامک فورسز کا طالبان کے خلاف آپریشن

ٹی وی شیعہ[نیوز ڈیسک]افغان اسلامک فورسزنے آپریشن کے دوران 3پاکستانی طالبان سمیت 16شدت پسندوںکو ہلاک  اور15کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے، آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں گولہ وبارودواسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا،جبکہ خودکش حملے کے لیے استعمال ہونے والی دوگاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،ادھرافغانستان میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں قبائلی سردارہلاک ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ صوبہ پکتیامیں جانی خیل ضلع کی ایک مارکیٹ میں خودکش حملے کے نتیجے میں دھماکے سے ایک حکومتی حامی قبائلی رہنما جاں بحق‘ تین زخمی ہوگئے۔افغان نیشنل فورسز کے مطابق ننگرہار،قندھار،لوگر،کابل،پکتیاصوبہ میں آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں گولہ وبارودواسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا، ہلاک ہونے والے پاکستانی طالبان کی جیب سے پاکستانی شناختی کارڈزبھی برآمد ہوئے ،گرفتارطالبان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Add new comment