القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری سمیت تمام سرکردہ دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں۔انٹرنیشنل میڈیا

ٹی وی شیعہ[انٹرنیشنل میڈیا]پیر کو امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایمن الظواہری زندہ اور پاکستان میں موجود ہے۔ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں نیویارک ٹائمز کے رپورٹر کارلہ گال اور دیگر تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مبینہ طور پر افغانستان میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ طالبان کی مزاحمت میں اضافہ ہو۔ پاکستان دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور اس کی واضح مثال افغان صدارتی الیکشن کے موقع پر خود کش دھماکے ہیں ، یہ تمام دہشت گرد پاکستان سے آ رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مدرسے بند ہیں اور تمام دہشت گرد افغانستان میں آ رہے ہیں۔ اس صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستانیوں نے ابھی تک اپنی جنگ ختم نہیں کی، وہ پراکسی جنگ کے ذریعے افغانستان کے امور پر تسلط چاہتے ہیں اور اس لئے انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان سے ناپسندیدہ قرار دے کر نکالے گئے بدنام زمانہ صحافی کارلہ گال کے حوالے سے کہا گیا کہ القاعدہ اصل میں پاکستان میں موجود ہے اور وہ ان کا تحفظ کر رہا ہے۔ پہلے پاکستان نے اسامہ بن لادن کی پشت پناہی کی اور اب وہ اسامہ کے جان نشیں اور القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کو تحفظ دے رہا ہے۔

Add new comment