امام علی رضا (علیہ السلام) کی امامت پر نص

تم اس بات گے گواہ رہنا کہ میرا یہ بیٹا (علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کی طرف اشارہ کیا) میرے بعد میرا وصی ، میرا خلیفہ اور میرا قائم مقام ہے ۔

 ابن صباغ مالکی نے مخزومی سے نقل کیا ہے : موسی کاظم (علیہ السلام) نے ایک شخص کو ہمارے پاس بھیجا اور پھر فرمایا : کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمہیں یہاں پر کس لئے جمع کیا ہے ؟ ہم نے کہا : ہمیں نہیں معلوم ۔ آپ نے فرمایا : « اشهدوا انّ ابنى هذا ـ واشار إلى على بن موسى الرضا ـ هو وصیّى والقائم بامرى وخلیفتى من بعدی« (١) ۔ تم اس بات گے گواہ رہنا کہ میرا یہ بیٹا (علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کی طرف اشارہ کیا) میرے بعد میرا وصی ، میرا خلیفہ اور میرا قائم مقام ہے ۔
انہوں نے اسی طرح دائود بن کثیر رقی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے موسی کاظم سے عرض کیا : میں آپ پر قربان ہوجائوں میری عمر بہت زیادہ ہوگئی ہے ، آپ میرا ہاتھ پکڑ لیں اور مجھے آتش جہنم سے نجات دلادیں ، آپ کے بعد ہمارا مالک و صاحب کون ہے ؟ امام موسی کاظم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے ابی الحسن حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا : «ھذا صاحبکم بعدی « (٢) ۔ میرے بعد تمہارے صاحب یہ ہیں (٣) ۔

١۔ الفصول المهمة، ص 226.
٢۔ الفصول المهمة، ص 226.
٣۔ اهل بیت از دیدگاه اهل سنت، على اصغر رضوانى، ص 136.

بشکریہ:::::::http://makarem.ir/squestions/?typeinfo=23&lid=4&mid=317168&catid=0&start...

Add new comment