ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں۔میڈیارپورٹ
ٹی وی شیعہ[نیٹ ریسرچ ڈیسک] ذرائع کے مطابق ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی بحریہ کا بیڑا ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے بندر عباس میں لنگر انداز ہوگیا۔ ایڈمیرل شہرام ایرانی کے مطابق پاکستانی بحری بیڑہ چار دنوں تک بندر عباس میں لنگر انداز رہیگا اور اسکے کمانڈرز ایران کے فوجی حکام سے، فوجی اور سمندری تعاون کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔ پاکستانی بحری بیڑے میں میزائل لانچر جنگی بحری جہاز، لاجسٹک جنگی بحری جہاز اور جدید آبدوز شامل ہیں۔یاد رہے کہ یہ مشقیں جہاں عالم اسلام کے لئے حوصلہ افزا ہیں وہیں امریکہ اور سعودی عرب کے لئے پریشان کن بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورایران کی مشترکہ بحری مشقیں (کل) منگل سے آبنائے ہرمزمیں شروع ہوں گی۔ ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی بحریہ کا بیڑا ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے بندر عباس میں لنگر انداز ہوگیا۔ ایڈمیرل شہرام ایرانی کے مطابق پاکستانی بحری بیڑا چار دنوں تک بندر عباس میں لنگر انداز رہیگا اور اسکے کمانڈرز ایران کے فوجی حکام سے، فوجی اور سمندری تعاون کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔ پاکستانی بحری بیڑے میں میزائل لانچر جنگی بحری جہاز، لاجسٹک جنگی بحری جہاز اور جدید آبدوز شامل ہیں۔
Add new comment