طالبان نے غیرملکیوں پر حملہ کردیا۔میڈیا

بی نیوز[نیوز ایجنسیاں+ ا پی پی+ اے ایف پی]طالبان نے کابل میں واقع ہائی سکیورٹی والے علاقے میں غیرملکیوں کے زیر استعمال گیسٹ ہائوس پر حملہ کردیا،تین حملہ آوروں سمیت پانچ افرادہلاک ہوگئے ،اس دوران طالبان کی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیںطالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے ساتھیوں نے وہاں قائم چرچ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ جمعہ کو طالبان کے حملے کے بعد گیسٹ ہائوس سے غیرملکیوں کو نکال لیاگیااس دوران فائرنگ بھی ہوئی اورگیسٹ ہائوس کے مرکزی دروازے پر دھماکہ بھی ہوا،انہوں نے بتایاکہ تین امریکی شہری،ملائیشین ،مالدیپ اورایک افریقی تاحال گیسٹ ہائوس میں موجودہیں،کابل پولیس چیف محمد ظاہرنے کہاکہ روٹس آف پیس نامی این جی اوکا دفتربھی اسی گیسٹ ہائوس میں تھا جس کا عملہ بحفاطت یہا ں سے نکال کے محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان حشمت ستنکزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری کار کو گیسٹ ہاؤس کے سامنے دھماکے سے اڑا دیا جس کے بعد 5خودکش بمبار عمارت کے اندر گھس گئے۔ جس کے بعد علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے فوجی دستوں کو بھیج دیا گیا۔ جنوبی صوبے ہلمند میں بم دھماکے میں پانچ شہری ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ گورنر ہلمند آف سٹاف احمد مزید فیضی کے مطابق  منی بس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

Add new comment