پاکستان سے دوستانہ تعلقات ہیں۔افغانی صدر

ٹی وی شیعہ(انٹر نیشنل ڈیسک،آئی این پی) افغانستان کے صدر حامد کرزئی منگل کو پاکستان کے نئے سفیر سید ابرار حسین سے اسناد سفارت وصول کرنے کے موقع پر بات چیت تے ہوئے کہاہے کہ افغانستان اور پاکستان میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ، پاکستان نے مشکل وقت میں لاکھوں افغانیوں کو پناہ دی ، دونوں ملک خطے میں امن کیلئے باہمی تعاون کررہے ہیں ۔ پاکستانی سفیر نے کرزئی کو پاکستان کی قیادت کا افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کرنے کی مخلصانہ خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔  افغان صدر نے نئے پاکستانی سفیر کو باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ قبل ازیں پاکستانی سفیر نے افغان وزیر خارجہ ضرار احمد عثمانی سے بھی ملاقات کی۔

بشکریہ ::::::::: بی نیوز:::::::::::::

Add new comment