آیت الکرسی کا منظوم ترجم

عزیز بلگامی

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اُسی کا نام تواللہ ہے۔۔۔، وہی اللہ۔۔۔!
نہیں ہے، کوئی نہیں ہے اِلٰہ اُس کے سوا
اُسی کے فضل سے زندہ ہے خلق کا یہ ہجوم
وہی تو اَلْحَیُّ ہے۔۔۔ ، وہی تو اَلْقَیُّوم
(تھکن کہاں کی! مرے رب کو کب تھکاتی ہے!)
اُسے تو اُنگھ ہی آتی، نہ نیند آتی ہے
اُسی کا سب ہے،ہر اک ش�ئ ہے
بس اُسی کے لیے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے
مجالِ کارِ شفاعت خدا کے ہاں ہے کسے!
اگر نہیں ہے سفارش کا اِذن پاس اُس کے
وہ جانتا ہے ہر اک شئے کو اُن کے سامنے جو ہے
وہ علم رکھتا ہے اُس کاجو اُن کے پیچھے ہے
اِحاطہ کر نہیں کر سکتے ،یہ علم کااُس کے
مگر بس اُتنا کہ جتنا وہ خود عطا کردے
سما لیا ہے ہر اک شئے کو اُس کی کرسی نے
اِن آسمانوں کو اور اِس زمیں کی وسعت کو
کبھی بھی اِن کی حفاظت اُسے تھکاتی نہیں
کوئی سمجھ نہیں پائے گااُس کی عظمت کو
وہ سب سے اعلیٰ ہے ،عالی مقام ہے سب سے
عزیز جان سے بڑھ کر ، عظیم تروہ ہے

http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=naat&article=42751

Add new comment