حضرت فاطمہ[س] کو رات کے وقت دفن کرنے کی وجہ

 

حضرت فاطمہ کی شہادت کی خبر اور ان کے دفن کی جگہ کو چھپانا اور ابوبکر اور عمر کا ان پر نماز نہ پڑھنا ،روایات اس بارے میں سچی ہیں اور حضرت فاطمہ کی ناراضگی ان دو بزرگوں سے زیادہ قوی اور محکم ہے اور اس بات کا زیادہ اعتبار ہے کہ وہ ناراض تھیں

شرح نهج البلاغة، ج 16، ص 170

شیخ صدوق لکھتے ہیں : عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی حَمْزَةَ عَنْ أَبِیهِ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ علیه السلام لِأَیِّ عِلَّةٍ دُفِنَتْ فَاطِمَةُ (علیها السلام) بِاللَّیْلِ وَ لَمْ تُدْفَنْ بِالنَّهَارِ قَالَ لِأَنَّهَا أَوْصَتْ أَنْ لا یُصَلِّیَ عَلَیْهَا رِجَالٌ [الرَّجُلانِ‏].

علی بن حمزہ نے امام صادق علیہ السلام سے پوچھا :کیونکہ حضرت فاطمہ رات کو دفن ہوئیں ؟ امام نے فرمایا : حضرت فاطمہ نے وصیت فرمائی تھی کہ رات کو دفن ہوں تاکہ ابوبکر اور عمر ان کے جنازے میں شریک نہ ہو سکیں

الصدوق، أبو جعفر محمد بن علی بن الحسین (متوفای381هـ)، علل الشرایع، ج‏1، ص185، تحقیق: تقدیم: السید محمد صادق بحر العلوم، ناشر: منشورات المكتبة الحیدریة ومطبعتها - النجف الأشرف،

البتہ اوپر والی اہل سنت کے بزرگان کی روایات اتنی حد تک بیان ہونا بھی معجزہ ہے ورنہ ہر وہ چیز جو ان کے بزرگوں کے خلاف ہو بیان نہیں کرتے اور دوسری بات یہ کہ اشارے میں بات کرنا دلالت کرتا ہے کہ واقعا حضرت فاطمہ ان پر غضب ناک تھیں اور صحیح بخاری کی روایت کے مطابق

فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّی، فَمَنْ أَغْضَبَهَا أَغْضَبَنِی

(صحیح بخاری ،جلد۵، صفحہ ۲۱، باب مناقب قرابۃ رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ناشر ،دارطوق النجاۃ ) فاطمہ میرا ٹکڑا ہے جس نے انہیں غضب ناک کیا اس نے مجھے غضبناک کیا
اور یقینا رسول اکرم کی ناراضگی خدا کی ناراضگی ہے۔

http://ashfaqhaider.blogfa.com/tag/%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D9%81%D8%A7...

Add new comment