اسلام آباد کیلئے نیا سکیورٹی پلان تشکیل دینے کا فیصلہ

ٹی وی شیعہ [نیوز ڈیسک] وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے لئے نیا سکیورٹی پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ شہر کی سکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز مشترکہ گشت کرینگے، پٹرولنگ کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی، اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ایف آئی اے، نادرا، رینجرز اور پولیس حکام نے بھی کی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لئے رینجرز سڑکوں اور گلیوں میں گشت کرینگے، وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پندرہ اپریل تک اسلام آباد کی سڑکوں اور گلیوں میں نئی آپریشنل حکمت عملی نظر آنی چاہئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریٹائرڈ فوجیوں کو بھی پولیس میں بھرتی کیا جائے گا، چوہدری نثار نے ہدایت کی کہ اسلام آباد پولیس اپنے اہلکاروں کو ایلیٹ فورس کی طرز پر تربیت دے، وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ تعاون کرنے والے افسروں کو فوری برطرف کر دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ نادرا کی بارہ موبائل وین تھر متاثرین کے لئے مختص کر دی گئیں ہیں جبکہ نئے چیئرمین نادرا کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔

Add new comment