سجدہ سہو کب اورنمازاحتیاط کے بارے میں کچھ بتائیں ؟

 

 ضروری ہے کہ انسان سلام نماز کے بعد پانچ چیزوں کے لئے دو سجدے سہو بجالائے:

 

۱۔ نماز کی حالت میں سہواً کلام کرنا۔

 

۲۔ جہاں سلام نماز نہ کہنا چاہئے وہاں سلام کہنا۔ مثلاً بھول کر پہلی رکعت میں سلام پڑھنا۔

 

۳۔ تشہد بھول جانا۔

 

۴۔ چار رکعتی نماز میں دوسری سجدے کے دوران شک کرنا کہ چار رکعتیں پڑھی ہیں یا پانچ، یا شک کرنا کہ چار رکعتیں پڑھی ہیں یا چھ

 

لیکن اگر انسان کو شک ہو جائے کہ تیسری رکعت ہے یا چوتھی تو پھر چوتھی رکعت پر بنا رکھتے ہوئے، سلام پھیر لے اور اس کے بعد ایک رکعت نماز احتیاط پڑھے گا۔

 

اسی طرح دو یا چار میں شک ہو جائے تو چار پر بنا رکھتے ہوئے سلام پھیرے اور دو رکعت احتیاط پڑھے۔

 

لیکن اگر چار یا اس سے زیادہ رکعت میں شک ہو تو تب چار پر بنا رکھ کر نماز تمام کرے اور سجدہ سہو بجا لائے۔

 

خاکسار: ابوزین الہاشمی

Add new comment