کراچی میں خونخوار گینگسٹرز نے متعدد افراد کو خاک و خوں میں نہلا دیا۔میڈیا

ٹی وی شیعہ[نیوز ڈیسک]شہر قائد کی لاوارث بستی لیاری کو 12 مارچ کی صبح خونخوار گینگسٹرز نے خون میں نہلا دیا۔ جھٹ پٹ مارکٹ میں بابا لاڈلہ اور عزیر جان بلوچ کے گینگسٹرز کے درمیان جنگ میں 10 خواتین اور چار بچوں سمیت 17 بے گناہ افراد مارے گئے۔ لیاری پر ان گینگسٹرز کا راج ہے اور کئی سیاست دان بھی ان کے سرپرست ہیں جب گینگسٹرز کے دونوں گروپوں میں تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی میدان میں آ گئے۔ حیدر آباد میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف کے گھر گینگسٹرز کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی، عزیر جان بلوچ گروپ کی نمائندگی پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز بلوچ نے کی جبکہ بابا لاڈلہ گروپ کے نمائندے مجید سربازی اور بابا امید علی تھے۔ پانچ گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد لیاری کے گینگسٹرز نے سیز فائر کا اعلان کر دیا۔ ایاز لطیف پلیجو نے بتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی ختم ہو گئی ہے۔ عزیر جان بلوچ اور بابا لاڈلا نے صلح کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ ایاز لطیف کی سربراہی میں لیاری امن اتحاد کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور کسی بھی شکایات کا فیصلہ یہ کمیٹی کرے گی۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے نقل مکانی کرنیوالے افراد سے لیاری واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واپس آنے والوں کو تحفظ دیا جائیگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لیاری میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثا کو بیس بیس لاکھ روپے امداد دے۔ -

 http://www.khabraingroup.com/detail.aspx?id=7441#sthash.n26xczww.dpuf

Add new comment