حضرت زینب[ع] کی تاریخ ولادت اور نام

آپ کی تاریخ ولادت جو شیعوں کے درمیان مشہور ہے پانچ جمادی الاول چھ ہجری ہے ۔

نام گزاری
جس طرح امام حسین (ع) کا نام خدا کی طرف سے رکھا گیا اسی طرح آپ کا نام بھی خدا کی طرف سے معین ہوا ۔ جب آپ پیدا ہوئیں ؛جناب فاطمہ (س)نے حضرت علی (ع) سے کہا : سمّ ھذہ المولودۃ ۔ فقال ما کنت لاسبق رسول اللہ (کان فی سفر) ۔ ولما جاء النبی(ص) سالہ علی(ع) فقال ماکنت لاسبق ربّی اللہ تعالی ۔ فھبط جبرئیل یقرء علی النبی السلام من اللہ الجلیل وقال لہ سمّ ہذہ المولودۃ زینب ۔ ثمّ اخبرہ بما یجری علیھا من المصائب فبکی النبی وقال من بکی علی مصائب ھذہ البنت کان کمن بکی علی اخویھا الحسن والحسین -1-
یعنی حضرت فاطمہ (س) نے مولا علی(ع) سے کہا : اس نومولود کا نام انتخاب کریں ۔ علی (ع) نے کہا: میں نے کسی بھی کام میں رسول خدا (ص) پر سبقت نہیں کی ہے ۔ کہ آپ سفر پر تھے ۔ جب آپ تشریف لائے تو علی (ع) نے سوال کیا ۔ آپ (ص) نے فرمایا : میں نے بھی کسی کام کو خدا کے حکم کے بغیر انجام نہیں دیا۔ اس وقت جبرئیل امین نازل ہوئے اور رسول اللہ(ص)کو خدا کا سلام پہنچایا اور فرمایا: اس بچی کا نام زینب رکھا جائے ۔پھر رسول خدا (ص) کو اس نومولود پر بیتنے والی ساری مصیبتیں سنائی ؛ تو رسول خدا (ص) آنسو بہانے لگے ۔ پھر فرمایا : جو بھی اس بچی کی مصیبتوں پر آنسو بہائے گا ایسا ہے کہ ان کے بھائی حسن اور حسین (ع)پر آنسو بہایا ہو۔

آپ کا اسم گرامیزینب ہے ۔ اصل میں زین اب یعنی باپ کی زینت ۔ کثرت استعمال کی وجہ سے الف گر گیا ہے ۔اسی لئے بعض نے کہا :ام ابیھا کے مقابلے میں زین ابیھا رکھا گیا ۔

http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=511727

Add new comment