یرموک کیمپ میں انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ہلال احمر کمیٹی

ٹی وی شیعہ [نیوز رپورٹ]فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات ميں واقع فلسطینی کیمپ یرموک میں انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے ميں خبردار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطین کی  ہلال احمر کمیٹی نے ایک بیان ميں اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دوا اور طبی وسائل کی قلت، یرموک کے تمام کلینک کے بند ہونے کا سبب بنی  ہے کہا کہ اس درمیان صرف ایک کلینک، مختصر سے وسائل کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے  ہے اور دواؤں کی قلت نے یرموک کیمپ کو انسانی المیہ سے دوچار کردیا ہے۔ دوسری جانب"  آنروا " کے سرکاری ترجمان "کریس گانس" نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اتوار کے روز سے یرموک کیمپ میں غذائي اشیاء کی تقسیم کا امکان ختم ہوگيا ہے، دہشت گردوں کے توسط سے اس کیمپ کا محاصرہ ختم کئے جانے اور انہیں غذائی اشیاء فراہم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ یرموک کیمپ میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہونے سے اس کیمپ میں موجود ہزاروں محاصرہ شدہ فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کا عمل رک گيا ہے۔ شام میں یرموک کے علاوہ  دیگر کیمپوں کی بھی یہی صورتحال ہے۔ شام میں مارچ 2011 میں بحران کے آغاز سے لے کر اب تک 122 فلسطینی پناہ گزیں بچے آلودہ غذاؤن کے استعمال  اور طبی خدمات کے قفدان کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Add new comment