حکومتی کمیٹی، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لئے آج اکوڑہ خٹک جائےگی۔میڈیا

ٹی وی شیعہ [میڈیا نیوز ڈیسک]حکومتی کمیٹی، طالبان کمیٹی کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر بات چیت کیلئے آج اکوڑہ خٹک جائیگی۔ حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عامر کی کمیٹی سے علیحدگی کی خبروں سے متعلق علم نہیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی آج اکوڑہ خٹک جا رہی ہے، جہاں طالبان کمیٹی سے امن مذاکراتی عمل کی بحالی کے امور پر بات ہوگی اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کا موقف بھی سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میجر (ر) عامر کی کمیٹی سے علیحدگی کی خبروں سے متعلق علم نہیں۔

Add new comment