وہابی شدت پسند افکار کے مقابلے کے لئے مصر میں ایک معتدل مرکز کا افتتاح

ٹی وی شیعہ [نیٹ نیوز]مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ نے گذشتہ روز وہابی شدت پسند افکار و نظریات  سے مقابلہ کے لئے اولین معتدل اور میانہ رو سنٹر کا اس ملک میں افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس تقریب میں بیان کیا : میانہ رو اور رواداری سنٹر اسلامی امور میں مجلس اعلی اسلامی کے تحریروں ، مطبوعات اور آثار کی اشاعت کرے گی ۔ محمد جمعه نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کی :  نیز سنٹر ، الازہر یونیورسیٹی کے میانہ رو و معتدل موقف کو فروغ دیے گا ۔ انہوں نے تاکید کی : معتدل اور میانہ رو سنٹر تکفیری و شدت پسند افکار سے مقابلہ پر خاص توجہ دے گا ۔

Add new comment