نماز میں شیعوں کا سجدہ

شیعہ زمین اورمٹی یا کنکر اور پتھریا زمین کے اجزااور نباتات وغیرہ  پرسجدہ کرتے ہیں، دری، قالین یا چادر، کپڑے اور کھائی جانے والی چیزوں اور زیورات پر سجدہ نہیں ہوتا، کیونکہ اس سلسلہ میں کثیر تعداد میں شیعہ او رسنی کتابوں میں روایتیں بیان ہوئی ہیں، البتہ اس مٹی کوپاک ہونا چاہئے، اسی طہارت کی تاکید کی بنا پر شیعہ لوگ اپنے ساتھ مٹی کا پاک ڈھیلا (جیسے سجدہ گاہ وغیرہ) رکھتے ہيں، اسی طرح شیعہ نماز میں اپنے داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر نہیں رکھتے، کیونکہ رسول اسلام (ص)نے نماز میں یہ کام انجام نہیں دیا، اور یہ بات قطعی نص صریح سے ثابت نہیں ہے ، یھی  وجہ ہے کہ سنی مالکی حضرات بھی یہ فعل انجام نہیں دیتے ہیں۔

Add new comment