عقیدہ مہدویت

 بقیہ   ۔۔۔۔۔   عقیدہ ٴ مہدویت 
۱۶۔جعفری شیعہ،امام مہدی منتظر(ع)کے وجود کا عقیدہ رکھتے ہیں ،کیونکہ اس بارے میں رسول اسلام(ص) سے کثیر روایات نقل ہوئی ہیں کہ وہ اولاد فاطمہ(ص) سے ہوں گے، اور امام حسین (ع)کے نویں فرزند، کیونکہ امام حسین (ع)کے آٹھویں فرزند (آٹھویں پشت سے) امام حسن عسکری (ع)ہیں جن کی وفات ۲۶۰ھ میں ہوئی، اور آپ کو خدا نے صرف ایک بیٹا عنایت کیا تھا جس کا نام( محمد) تھا چنانچہ آپ ہی امام مہدی (ع)ہیں جن کی کنیت ابو القاسم ہے۔[8]
آپ کو موٴثق مسلمانوں نے دیکھا ہے، اور آپ کی ولادت ، خصوصیات اور امامت نیز آپ کی امامت پرآپ کے والدکی طرف سے نص کی خبر دی ہے ، آپ اپنی ولادت کے پانچ سال بعد لوگوں کی نظروں سے غائب ہوگئے ، کیونکہ دشمنوں نے آپ کو قتل کرنے کا ارادہ کرلیا تھا، لیکن خدا وند متعال نے آپ کو اس لئے ذخیرہ کر رکھا ہے تاکہ آخری زمانے میں عدل و انصاف پر مبنی اسلامی حکومت قائم کریں ، اور زمین کو ظلم و فساد سے پاک کردیں بعد اس کے کہ وہ اس سے بھری ہوئی ہوگی ۔
اور یہ کوئی عجیب و غریب بات نہیں کہ آ پ کی عمر اس قدر طولانی کیسے ہوگئی؟ کیونکہ قرآن مجید اس وقت بھی حضرت عیسیٰ (ع) کے زندہ ہونے کی خبر د ے رہا ہے ، جبکہ ان کی ولادت کو اس وقت ۲۰۰۵/ سال ہونے چاہتے ہیں، اسی طرح حضرت نو(ع)ح اپنی قوم میں ساڑھے نو سو سال زندہ رہے اور اپنی قوم کو الله کی طرف دعوت دیتے رہے، اور حضرت (ع)خضربھی ابھی تک موجودہیں ۔
اہل سنت کے جلیل القدر علماء کی ایک بڑی جماعت حضرت امام مہدی(عج) کی ولادت اوران کے وجود کی قائل ہے، اور انہوں نے ان کے اوصاف و والدین کے نام کا ذکر کیا ہے ، مثلاً: عبد الموٴمن شبلنجی اپنی کتاب ”نور الابصار فی مناقب آل بیت النبی المختار “ میں۔
شیعوں کے عبادی اعمال
۱۷۔ جعفری شیعہ نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں ، اپنے مال سے زکوٰة اور خمس ادا کرتے ہیں ، مکہٴ مکرمہ جاکر ایک بار بطور واجب حج بیت الله الحرام کرتے ہیں، اس کے علاوہ بھی مستحب عمرہ و حج ادا کرتے رہتے ہیں ، نیکیوں کی طرف دعوت دیتے ہیں، اور برائیوں سے روکتے ہیں، اولیائے خدا و رسول (ص)سے محبت کرتے ہیں، اور خدا و رسول (ص)کے دشمنوں سے دشمنی کرتے ہیں، الله کی راہ میں ہر اس کافر و مشرک سے جہاد کرتے ہیں جو اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتا ہو،اور ہر اس حاکم سے جنگ کرتے ہیں، جو قہر و غلبہ کے ذریعہ امت مسلمہ پر مسلط ہوگیا ہے، اور دین اسلام(جوکہ دین حنیف ہے)کی موافقت کرتے ہوئے تمام اقتصادی ،سماجی اور گھریلو مشغلوں اور سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ، جیسے تجارت ، اجارہ ، نکاح ، طلاق، میراث ، تربیت و پرورش، رضاعت اور حجاب وغیرہ ۔
اور ان سب چیزوں کے احکام کو اجتہاد کے ذریعہ حاصل کرتے ہیں، جنہیں متقی اور پرھی زگار علماء ،کتاب،صحیح سنت اوراہل بیت(ع) سے ثابت شدہ احادیث عقل اور اجماع کے ذریعہ استنباط کرتے ہیں ۔

http://abna.ir/data.asp?id=111178&lang=6

Add new comment