شیعہ اثنا عشری کا مختصر تعارف
۱۔عصر حاضر میں شیعہ اثنا عشری فرقہ مسلمانوں کاایک بڑافرقہ ہے ، جس کی کل تعداد مسلمانوں کے تقریباً ایک چوتھائی ہے ۔ اور اس فرقہ کی تاریخی جڑیں صدر اسلام کے اس دن سے شروع ہوتی ہیں جس دن سورہ بینہ کی یہ آیت نازل ہوئی تھی: <اِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْاوَعَمِلُواالصَّالِحَاْتِ اُوْلٰئِکَ ہُمْ خَیْرُالْبَرِیَّةِ> [1]
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور عمل صالح انجام دیا وہی بہترین مخلوق ہیں۔
چنانچہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول خدا (ص)نے اپنا ہاتھ علی کے شانہ پر رکھا اس وقت اصحاب بھی وہاں موجود تھے، اور آپ نے فرمایا : ” یٰا عَلِیُّ اَنْتَ وَ شِیْعَتُکَ ہُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِ “؛ اے علی! آپ اور آپ کے شیعہ بہترین مخلوق ہیں ۔ تفسیر طبری ( جامع البیان )
اسی وجہ سے یہ فرقہ - جو امام جعفر صادق(ع) کی فقہ میں ان کا پیرو ہونے کی بنا پر ان کی طرف منسوب ہے- شیعہ فرقہ کے نام سے مشہورہوا ۔
شیعوں کا محل سکونت
۲۔شیعہ فرقہ کثیر تعداد میں ایران ، عراق ، پاکستان اور ہندوستان میں زندگی بسرکرتاہے ، اسی طرح اس کی ایک بڑی تعداد خلیجی ممالک ، ترکی ، سوریا (شام )، لبنان، روس اور اس سے جدا ہونے ہونے والے جدید ممالک میں موجود ہے ، نیز یہ فرقہ یورپی ممالک جیسے انگلینڈ ، جرمن ، فرانس اور امریکہ ، اسی طرح افریقی ممالک، اور مشرقی ایشیا میں بھی پھیلا ہوا ہے ، ان مقامات پر ان کی اپنی مسجدیں اور علمی ، ثقافتی اور سماجی مراکز بھی ہیں ۔
اہل تشیع :
۳۔ اس فرقہ کے افراد اگرچہ مختلف ممالک ،قوموں اور متعدد رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہيں لیکن اس کے باوجود اپنے دیگر مسلمان بھائیوں کے ساتھ بڑے پیار و محبت سے رہتے ہيں ،اور تمام آسان یا مشکل میدانوں میں سچے دل ا ور اخلاص کے ساتھ ان کا تعاون کرتے ہیں،ا ور یہ سب اس فرمان خدا پر عمل کرتے ہوئے انجام دیتے ہیں:<اِنَّمَاالْمُوْٴمِنُوْنَ اِخْوَةٌ> [2]
”مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں “۔
Add new comment