کیا وہابی بھی اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں؟

جی نہیں وہابی اہل سنت والجماعت یا سنی مسلمانوں کو نہیں کہا جاتا۔آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ شیعہ اور اہل سنت والجماعت یا سنی مسلمان یہ اسلام کے اصلی اور قدیمی فرقوں میں سے ہیں۔یہ دونوں فرقے اللہ کی وحداینت اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر کاملا یقین رکھتے ہیں چنانچہ اپنے فروعی اختلاف کے باوجود مل جل کررہتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کے خلاف کسی بھی قسم کا کینہ اور بغض نہیں رکھتے۔ان کے درمیان جہاں بھی اختلاف ہے وہ علمی اور اجتہادی نوعیت کا ہے جبکہ وہابی نہ شیعہ ہیں اور نہ سنی بلکہ وہ دونوں کو واجب القتل اور کافر و مشرک کہتے ہیں۔مزید اطمینان کے لئے آپ اہل سنت والجماعت کا باشعور اور اکابر علمائ کرام سے بھی وہابیوں کا اہل سنت سے فرق پوچھ سکتے ہیں۔

Add new comment