اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں خودکش حملہ،۱۱ جاں بحق متعدد زخمی
ٹی وی شیعہ[میڈیا رپورٹ]پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں خودکش حملے اور ہونے والی فائرنگ میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت 11 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ حملہ آور وکلا چیمبر کی طرف سے داخل ہوئے اور پولیس کے روکنے پر خود کش حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے بعد کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ادھر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ بم دھماکہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقے سدو خیل میں پاکستان و افغانستان کے راستے میں ہوا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ اس بم دھماکے میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ ان ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں پیش آنے والے آج کے واقعے کی پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے مذمت کی ہے۔
Add new comment