آج قم المقدس ایران میں ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی منائی جارہی ہے۔ٹی وی شیعہ رپورٹ
ٹی وی شیعہ [نیوز ڈیسک] ذرائع کے مطابق حسب سابق اس سال بھی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی3 مارچ بروز پیر کو مدرسہ امام خمینی قم میں ادارہ امید طلاب پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی طرف سےمنائی جارہی ہے۔اس حوالے سےسفیر انقلاب کے عنوان سے ایک سیمنار منعقد کیا گیاہے۔ جس سےعلامہ ناصر عباس جعفری،علامہ امین شھیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی خطاب کریں گے۔ اس کی علاوہ ادارہ امید نے ڈاکٹر نقوی کی تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیاہے۔
ڈاکٹر نقوی کی برسی کی وساطت سے کئی ازہان کو از سر نو تجدید فکر کا موقع ملتاہے،کئی دل دوبارہ راہ شہدا سے متصل ہوتے ہیں اور کئی دماغ عہد گزشتہ میں موجزن ہوکر مستقبل کے لئے غوروفکر کرنے لگتے ہیں۔
ڈاکٹر نقوی نے فکری بیداری اور ملی شعور کی خاطر جو چراغ جلایاتھا ،آج اس چراغ سے ہزاروں چراغ روشن ہوچکے ہیں،آج ہزاروں لوگ ڈاکٹر کی طرح بننے ،سوچنے،لکھنے،بولنے اور کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یعنی آج ہزاروں لوگ ڈاکٹر کے نقش قدم پر چل کر ڈاکٹر بننے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن اس کے باوجود جو کام اکیلے ڈاکٹر نے کیا تھا وہ ہزروں لوگوں سے بھی ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
ڈاکٹر فاصلوں کو سمیٹتے ،مقام و القابات کو خاطر میں نہیں لاتے ،فٹ پاتھ پر سو جاتے ،دشمنوں کو دوست بناتے ،جو دور ہوں انہیں قریب لاتے ،جوبد ظن ہوں ان کی بد گمانیاں دور کرتے ،جو بد چلن ہوں ان کی اصلاح کے لئے کوشاں رہتے ،جو بے شعور ہوں ان کے فکری شعور کو اوپر لانے کے لانے کئے منصوبہ بندی کرتے اورجو بے حس ہوں ان کے دلوں میں درد و معرفت کی شمعیں روشن کرتے تھے۔
ڈاکٹر جب تک زندہ رہے وہ قوم کے درد میں بیمار رہے اور جب ۷ مارچ کو گولیوں کی زد میں آئے تو ان کے بعد قوم کے دردوں میں اضافہ ہی ہوتاگیا ۔
آئیے ڈاکٹر کی یاد میں قوم کی مسیحائی کا عزم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کی طرح قوم کی خاطر بیمار ہونے کا عزم بھی کرتے ہیں۔اپنا سکون،آرام،علم ،ہنر،کرسی،مقام،قلم ،کاغذ اور القابات … سب کچھ قوم کے قدموں میں لا کر رکھ دیتے ہیں...لیکن یہ سب کچھ "ڈاکٹر کے نعرے "لگانے سے نہیں ہو سکتا یہ سب کچھ کرنے کے لئے "ڈاکٹر کا دل چاہیے"۔ ہر سال ۷ مارچ کوسرزمین پاکستان کے افق سے ڈوبتاہوا سرخ سورج ہم سب سے یہ پوچھتا ہےکہ تمہیں کیا ہوگیاہے ... تمہارےسینوں میں ڈاکٹر نقوی کادردمند دل کیوں نہیں دھڑک رہا...؟
Add new comment