پروفیسر تقی ہادی ایک عالم باعمل اور پاکستان کا علمی سرمایہ تھے،مختلف رہنما

ٹی وی شیعہ [میڈیا ڈیسک]پاکستان میں وہابی  دہشتگردوں نے ایک شیعہ عالم دین کو گولی مارکر کر شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق ممتاز عالم دین پروفیسر تقی ہادی نقوی دہشتگردوں کی فائرنگ میں شہید ہوگئے۔ پروفیسرتقی ہادی آفس سے گھرجانے کے لئے رکشے پرسوار ہوئے ہی تھے کہ موٹر سائيکل پر سوار تکفیری دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید تقی ہادی جعفریہ ڈیزاسٹر سل ( جے ڈی سی ) میں شعبہ تعلیم کے سربراہ بھی تھے، اس کے علاوہ وہ تعلیمی بورڈز میں امتحانی امور اور مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ شہید ہادی نقوی عربی زبان کے عالم اور اتحاد بین المسلمین کے داعی بھی تھے۔
علامہ پروفیسر تقی ہادی نقوی کی شہادت پر تمام شیعہ جماعتوں نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وفاقی حکومت پاکستان کو سعودی عرب کی غلامی سے آزاد کرے، تاکہ وطن عزیز کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی و دیگر کی جانب سے معروف شیعہ اسکالر پروفیسر علامہ تقی ہادی نقوی کی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کرے۔
رہنماؤں نے کہا کہ پروفیسر تقی ہادی ایک عالم باعمل اور پاکستان کا علمی سرمایہ تھے، ان کی شہادت سے وطن عزیز میں بسنے والے ہر معلم اور طالب علم کی آنکھیں اشکبار ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ پروفیسر تقی ہادی کی شہادت علم اور پاکستان دشمن دہشت گردوں کی کارروائی ہے جو استحکام پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پروفیسر تقی ہادی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے فی الفور سزا دی جائے، ورنہ پاکستان کی مظلوم عوام حکومت کیخلاف تحریک چلانے میں حق بجانب ہوگی۔

Add new comment