نائیجیریا میں وہابیوں نے ایک سکول کے۵۹ طالب علموں کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ

ٹی وی شیعہ[ویب ڈیسک]نائیجیریا میں وہابیوں نے ریاست یوبی کے ایک اسکول پر حملہ کر کے 59 طالب علموں کو بہیمانہ طور پرقتل جب کہ درجنوں کو زخمی کر دیاہے۔اطلاعات کے مطابق القاعدہ سے وابستہ بوکو حرام شدت پسند گروپ کے اہلکاروں نے نائیجیریا کی ریاست یوبی میں بنی یادی کے گورنمنٹ کالج پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 59 طلبا کو یا تو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا یا پھر جلا کر راکھ کر دیا گیا جب کہ درجنوں طالب علم زخمی بھی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی طلبہ کو قریبی علاقوں کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Add new comment