سعودی عرب میں اہل تشیع پر حملہ
ٹی وی شیعہ [نیٹ ڈیسک]سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسیز نے اپنے ملک کے شمالی علاقے میں واقع العوامیہ میں شیعہ مسلمانوں پر حملہ کیا ہے۔ المیادین ٹی وی چینل کے مطابق اس حملے کے دوران شیعہ مسلمانوں کے مکانات کو نذر آتش کردیا گیا۔ یہ حملہ ایسی حالت میں انجام پایا کہ جمعرات کے روز بھی اس علاقے پر کئے جانے والے اسی قسم کے ایک حملے میں دو افراد کا قتل اور پانچ دیگر کو زخمی کردیا گیا تھا۔اس واقعے کے بعد سعودی عوام نے القطیف کے علاقے میں آل سعود حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر کہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمان، سنہ انّیس سو تیس کے عشرے سے اس ملک میں آل سعود کی حکمرانی شروع ہونے کے بعد سے ہی تشدد و جارحیت، امتیازی سلوک اور ظلم و زیادتی کا نشانہ بنتے آرہے ہیں جس کے نتیجے میں ابتک لاتعداد سعودی شیعہ مسلمانوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے یہانتکہ سینکڑوں ایسے شیعہ مسلمان اب بھی موجود ہیں جو بیس برسوں سے زائد عرصے سے بغیر کسی جرم اور قانونی کاروائی کے بغیر ہی بلا سبب جیل میں قید کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں اور آل سعود حکومت، اس سلسلے میں نہ صرف یہ کہ جواب دہ نہیں بلکہ ان کے مستقبل کے حوالے سے کچھ بولنے تک کو تیار نہیں ہے۔
Add new comment