پشاور میں دھماکہ،متعدد افراد جاں بحق

ٹی وی شیعہ [نیٹ ڈیسک]ٓج پشاورچوک کے قریب گرلز کالج سے متصل سڑک پر اچانک زور داردھماکا ہوا،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم سڑک کنارے نصب تھااوردھماکاریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیاگیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا کوہاٹ ہنگو روڈپر پشاور چوک پر ایک گاڑی کے قریب ہوا ، دھماکے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس میں سوارتمام افراد جاں بحق ہوگئے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دورتک سنی گئی۔واقعے کے بعد مقامی افراداورسیکورٹی فورسز نے لاشوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔دھماکے کی جگہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے اہم ترین مقام تصورکیاجاتی ہے جہاں ایک طرف گرلز کالج ہے تو قریب ہی کوہاٹ قلعہ واقع ہے۔سیکورٹی فورسز کے لئے سپلائی لائن اورگودام بھی اس چوک کے قریب واقع ہے۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیاہے اورمشتبہ اورمشکوک گاڑیوں کی تلاشی جاری ہے۔

Add new comment