کراچی یونیورسٹی سے تین وہابی گرفتار

ٹی وی شیعہ۔میڈیا نیوز۔سی آئی ڈی پولیس کے انسپکٹر راجہ عمر خطاب نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم دہشت گرد گروہ القاعدہ کے تین خطر ناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جوکہ کراچی شہر میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔
سی آئی ڈی پولیس آفیسر کاکہنا تھا کہ تینوں وہابی دہشت گرد جامعہ کراچی میں ایک مذہبی طلبہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں اور جامعہ کراچی میں منافرت پر مبنی لٹریچر تقسیم کرتے رہے ہیں ،واضح رہے کہ سی آئی ڈی کے مطابق تینوں خطر ناک وہابی دہشت گردوں کی مددکے لئے جامعہ کراچی کے پروفیسر بھی ملوث ہیں جو ان کو جامعہ کراچی کی لیبارٹریز سمیت دیگر اہم معاملات میں مدد فراہم کرتے رہتے ہیں۔
ایک طرف سی آئی ڈی پولیس آفیسر نے تینون دہشت گردوں کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے جامعہ کراچی میں جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک تو کر دیا لیکن شاید وہ اپنے ہم منسلک بھائیوں کو بچانے اور انڈیا اور سعودی عرب سے اپنی دوستی کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ بتانا بھول گئے کہ جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق رکھنے والے تینوں دہشت گردوں نے عسکری تربیت کہاں سے حاصل کی اور ان کو مالی معاونت کہاں سے کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی جامعہ کراچی میں شیعہ طلباء کی نماز پر ہونے والے ایک بم حملے میں جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے  وہابی دہشت گرد ملوث تھے ۔

Add new comment