جنيوا دو مذکرات ناکام ہوگئے۔میڈیا
شام سے متعلق جنيوا دو اجلاس کے دوسرے دور کے مذاکرات مخالفين کے غير لچک دار روئے کي وجہ سے کسي نتيجے پر نہيں پہنچ سکے-
شام کے وزير اطلاعات ونشريات عمران الزعبي نے بحران شام کے بارے ميں جنيوا دواجلاس کي مکمل طورپر ناکامي پر مبني خبروں کي ترديد کي ہے.
عمران الزعبي نے مذاکرات کي شکست کے بارے ميں فرانس اور برطانيہ کے حکام اور اسي طرح بعض مغربي ذرائع ابلاغ کے دعوؤں کو سختي کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بيانات ميں کوئي سچائي نہيں ہے اور وہ سب مبالغہ آرائي سے کام لے رہے ہيں –
انہوں نے بحران شام کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي اور شام کے سينئر مذاکرات کار بشار جعفري کي جانب سے مذاکرات کا سلسلہ جاري رکھنے کي طرف اشارہ کيا اور کہا کہ شامي حکومت کے مخالفين کے اتحاد نے ملک کے اندر دہشت گردوں کي موجودگي کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے دہشت گردي کي لعنت سے نمٹنے کے لئے مشترکہ قومي نظريئے کے بارے ميں گفتگو کرنے سے انکار کيا ہے –
انہوں نے کہا کہ مذاکرات ميں مخالفين کے وفد کا رويہ ہٹ دھرمي پر مبني تھا شام کے وزير اطلاعات و نشريات عمران الزعبي نے کہا کہ جنيوا دو اجلاس ميں مخالفين کے وفد کے غير منطقي رويئے سے يہ بات ثابت ہوگئي کہ مخالفين کےاتحاد اور ان کے حامي کسي بھي طرح سے بحران کے سياسي حل پر يقين نہيں رکھتے -
واضح رہے کہ شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي کي ثالثي ميں شامي حکومت اور مخالفين کے درميان جنيوا ميں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور کسي خاص نتيجے پر پہنچے بغير ختم ہوگيا –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام نے جنيوا دو اجلاس کے پہلے دور کے مذاکرات کے تحت حمص ميں جنگ بندي اور وہاں سے عام شہريوں کے انخلاء پر اتفاق کيا ہے –
دوسري جانب شام کے وزير داخلہ نے کہا ہے کہ شامي عوام کو اپنے مستقبل کا فيصلہ ،خود کرنے کا پورا حق حاصل ہے - شام کے وزير داخلہ محمد شعار نےپوليس اکيڈمي ميں ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئي بھي طاقت، شامي عوام پر اپني مرضي مسلط نہيں کرسکتي- انہوں نے کہا کہ شام ميں موجود دہشت گرد ، خود سے نہيں بلکہ بعض مغربي اور عرب ممالک کي لڑائي لڑہے ہيں - انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد صيہوني حکومت کو خوش کرنا اوراس غاصب حکومت کے مقابلے ميں ، شامي مزاحمت کو کمزور کرنا ہے –
شامي وزير داخلہ محمد شعار نے کہا کہ حکومت نے ملک ميں تشدد ختم کرنے اور شامي عوام کے قتل عام کا سلسلہ بند کروانے کے مقصد سے جنيوا دو اجلاس ميں شرکت کي ليکن اس کا سامنا دہشت گردوں کي حمايت کرنے والے ممالک سے ہے اور حکومت مخالفين کا وفد بھي انہي کي نمائندگي کررہا ہے -
Add new comment