فرانس میں اسلام کے خلاف اقدامات
فرانسیسی اخبار لوفیگارو کی نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ فرانس میں اسلام کے خلاف اقدامات اور مساجد کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے اور فرانس کے وسطی علاقے بولس میں واقع ایک مسجد کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فرانس میں اسلام مخالف عناصر نے رات کے وقت ایک سور کا کاٹ کے اس کے خون اور گوشت سے اس مسجد کو نجس کردیا ، جس کی بنا پر فجر کے وقت مسجد میں نماز کے لئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس شہر کے میئر "مارک گریکور" نے مسجد کی بے حرمتی کے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ، جبکہ اس مسجد کی ثقافتی انجمن کے سربراہ "بوجاما ھانو" نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ یادرہے کہ فرانس میں اسلام کے خلاف دشمنی کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس ملک کے صدر نے ھجری قمری سال کے آغاز کے موقع پر نسل پرستانہ اقدامات کی روک تھام پر تاکید کی تھی۔
بشکریہ ابنا
Add new comment