اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس تہران میں شروع

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر "علی لاریجانی" نے آج تھران میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے پارلیمانی فورم کے ورکنگ گروپ کے 31 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلامی ملکوں کا پارلیمانی فورم ، اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی قوموں کے درمیان بہترین رابطوں کے ساتھ ، قوموں کی خواہشات کو عملی طور پر منعکس کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر"علی لاریجانی" نے وضاحت کی اسلامی ملکوں کا پارلیمانی فورم ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جس میں مسلمان قوموں کے نمائندے ، ملتوں کی مشکلات پر غور کریں تاکہ عالمی قوتوں کو یہ موقع نہ ملے کہ وہ مسلمان قوموں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرسکیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ تھران میں اسلامی ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کے اجلاس میں حتمی طور پر امت مسلمہ کی توانائيوں کے شعبوں پر غور ہو، کہا کہ اسلامی ملکوں میں بے پناہ توانائیاں موجود ہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی ، ماہر افرادی قوت اور دیگر شعبوں میں اچھی گنجائشیوں کی حامل ہیں۔ ڈاکٹر "لاریجانی" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ اجلاس اسلامی ملکوں کے نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ عالم اسلام کی ترقی و پیشرفت پر اپنی توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے کہا اس اجلاس کا نعرہ ، اتحاد و یکجہتی، ترقی و پیشرفت اور عدل و انصاف کی برقراری ہے۔یادرہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے پارلیمانی فورم کا 31 ویں اجلاس آج سے تھران میں شروع ہوا ہے۔

بشکریہ ابنا

Add new comment