مسجد پر آل خلیفہ کا حملہ

بحرین کے ہیومن رائٹس واچ کے شعبہ مذہبی آزادی نے بتایا ہے کہ آج بحرین کے علاقے الدراز میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے شیعوں کی جامع مسجد امام صادق علیہ السلام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
شعبہ مذہبی کے مسئول شیخ میثم السلمان نے آل خلیفہ کے مزدوروں کی اس ناجائز حرکت کو آل خلیفہ کی طرف سے شیعوں کے خلاف اعلان جنگ پر واضح دلیل قرار دیا اور بین الاقوامی معاشرے کی اس ملک میں جاری بربریت پر خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا: مسجد امام صادق(ع) بحرین کے شیعوں کے نزدیک بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہ وہ عظیم مسجد ہے جس میں نماز جمعہ قائم کی جاتی ہے جس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں۔
شیخ السلمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسجد امام صادق پر آل خلیفہ کا حملہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہے ہم آل خلیفہ حکومت کے خلاف تابحال پرامن مظاہرے کرتے رہے ہیں اور ابھی بھی از خود کوئی کاروائی کرنے سے پہلے عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بحرین میں شیعہ مساجد اور دیگر مذہبی مقدسات پر ہونے والے حملوں کو نوٹس لیں۔

abna.....thanx

Add new comment