جیش العدل نے ایرانی باڈر سیکیورٹی کے ۵ اہلکاروں کو پاکستان منتقل کردیا
ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک دھشتگرد گروہ کی جانب سے پانچ ایرانی باڈر سیکیورٹی اہل کاروں کو اغواء کرنے کے بعد ان ایرانی سیکیورٹی اہل کاروں کو پاکستان منتقل کیئے جانے کے واقعہ پر تھران میں پاکستان کے سفیر کو ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگو سے گذشتہ ہفتے جمعرات کے دن پانچ ایرانی باڈر سیکیورٹی اہل کاروں کو ایک دھشتگرد گروہ کے عناصر نے اغواء کرنے کے بعد پاکستان منتقل کردیا ، اس واقعہ کے بعد تھران میں پاکستان کے سفیر نور محمد جدمانی کو اتوار کو ایران کی وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور اس حوالے سے ایران کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر تھران میں پاکستان کے سفیر نے کہا وہ اس موضوع پر اسلام آباد کے اعلی حکام سے بات کرینگے اور ان کو تھران کی تشویش سے آگاہ کرینگے نورمحمد جدمانی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس حوالے سے ایران کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرے گی۔ یاد رہے کہ دھشتگرد گروہ جیش العدل نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں ان ایرانی باڈر سیکیورٹی اہل کاروں کے اغواء کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
Add new comment