طالبان کمیٹی کا میرانشاہ کا دورہ
طالبان کمیٹی کا میرانشاہ کا دورہ
پاکستانی طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم اور رابطہ کار یوسف شاہ نے شمالی وزیرستان میں طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کی ہے اور انہیں حکومتی کمیٹی کے مطالبات سے آگاہ کیا اس دوران پانچ نکات پر تبادلہٴ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کی گئی اور دو روز پہلے حکومتی کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے پانچ نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمیٹی کے ذریعے طالبان کی تجاویز اور مطالبات کا انتظار ہے ۔ادھر سرکاری ذرائع نے پیش گوئی کی ہے کہ حکومتی اور طالبان کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جاسکتا ہے۔
Add new comment