مدینہ منورہ میں زائرین کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 130 افراد زخمی
ٹی وی شیعہ [نیٹ نیوز]سعودی عرب کے شہر مدینہ میں زائرین کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی کے مطابق حکام نے متاثرہ افراد کی شناخت کیے بغیر بتایا کہ 700 کے قریب زائرین اس ہوٹل میں عمرہ کرنے کی غرض سے مقیم تھے۔
تاہم مصری سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد مصری تھے جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
آگ دوپہر کو لگی جسے چند گھنٹوں میں قابو کرلیا گیا جبکہ واقعے میں بچ جانے والے افراد کو دیگر شہروں کے ہوٹلوں میں ٹہرایا گیا ہے۔
Add new comment