پوری دنیا امریکی اقدامات اور شرانگیزیوں سے پریشان ہے۔ٹی وی شیعہ رپورٹ

ٹی وی شیعہ [نیٹ نیوز]امریکہ کی معاون وزیرخارجہ وکٹوریانولینڈکی اپنے سفیرسے یورپی یونین کیخلاف اشتعال انگیزبات چیت کی آڈیوریلیزکردی گئی ہے،جس کےبعد یورپ اورامریکہ کے درمیان شدیدتنازعہ کھڑاہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق شام کے بعدیوکرائن،امریکہ اورروس کے درمیان سردجنگ کامرکزبن گیاہے۔سابق سوویت یونین سے آزادریاست یوکرائن کوایک جانب امریکہ اوریورپ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں تودوسری طرف روس اپنی سابق کالونی پرنظررکھے ہوئے ہے۔اس ملک میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان محاذآرائی اسی چپقلش کاحصہ ہے۔اوریوکرائن میں امریکی سفیر اورمعاون وزیرخارجہ کی ٹیلیفونک بات چیت نے سارے پردے ہٹادیئے ہیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کی اشتعال انگیزآڈیو سامنے آنے کے بعد امریکہ اور یورپ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ امریکہ دنیا کے ہر ملک میں مداخلت کو اپنی ذمہ داری سمجھ رہا ہے جبکہ پوری دنیا امریکی اقدامات اور شرانگیزیوں سے پریشان ہے دنیا میں جاری دہشت گردی کے پیچھے امریکی حکام کا ہاتھ ہے۔ روس اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر سرد جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ امریکہ روس کو ہر جگہ نیچا دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔

Add new comment