بانی اسلام کا تعارف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ازنذرحافی

کسی بھی قوم کا رہبر و رہنما اس کے لئے نمونہ ء عمل( آئیڈیل یا رول ماڈل)ہوتا ہے۔اقوام اپنے رہبر کے نقشِ قدم پر چل کر ہی تعمیرو ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔گویا کسی قوم کے قائد کے نقوشِ زندگانی ہی اپنی قوم کے لئے چراغِ ہدایت ہوتے ہیں۔وہ زندگی کے مختلف ادوار میں جس طور سے بھی زندگی گزارتا ہے،اس کا ہر لمحہ اپنی قوم کے لئے نشانِ علم و عمل بن جاتا ہے۔

قرآن مجید نے حضرت محمد الرسول اللہ ۖکی ذاتِ گرامی کو امّت مسلمہ کے لئے نمونہ عمل یعنی آئیڈیل قرار دیا ہے۔اب یہ مسلمانانِ عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ پیغمبرِ اسلام کی حیاتِ مقدسہ کے تمام پہلووئں کوعصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق علمی انداز میں بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کریں تاکہ حضورِ اکرمۖ کی نورانی تعلیمات و پاکیزہ حیات سے دیگر اقوام بالعموم اور مسلمان بالخصوص ہدایت و رہنمائی حاصل کر سکیں۔

ہم اس وقت حضور اکرم ۖ کی ذاتِ گرامی کو قرآن مجید کی روشنی میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور خداوندِ عالم سے دعا گو ہیں کہ وہ ہماری اس سعی و کاوش کو ہمارے لئے دنیا و آخرت میں سعادت و نجات کا باعث بنائے۔(آمین)

 

قرآن مجید کی روشنی میںحضرت محمد الرسول اللہ ۖ کی ذاتِ گرامی

حضرت محمد الرسول اللہ ۖ کے آنے کی بشارت

 

قرآن مجید کے مطابق حضرت محمد الرسول اللہ ۖ کے آنے کی بشارت حضرت عیسیٰ نے دی۔اس حوالے سے سورہ صف کی آیت ٦ ملاحظہ فرمائیں:

 

 

وَِذْ قَالَ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ یَابَنِی ِسْرَائِیلَ ِنِّی رَسُولُ اﷲِ ِلَیْکُمْ مُصَدِّقًا لِمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ یَْتِی مِنْ بَعْدِی اسْمُہُ َحْمَدُ فَلَمَّا جَائَہُمْ بِالْبَیِّنَاتِ قَالُوا ہَذَا سِحْر مُبِین۔

 

 

اور اس وقت کو یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے کہا کہ اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں اپنے پہلے کی کتاب توریت کی تصدیق کرنے والا اور اپنے بعد کے لئے ایک رسول کی بشارت دینے والا ہوں جس کا نام احمد ہے لیکن پھر بھی جب وہ معجزات لے کر آئے تو لوگوں نے کہہ دیا کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔(٦)

 

 

مندرجہ بالا آیت کے مطابق حضرت عیسیٰ نے حضورِ اکرم کے آنے کی بشارت دی تھی۔حضورِ اکرم کے دنیا میں تشریف لانے کو اسلئے بشارت کہا گیا ہے چونکہ حضورِ اکرم اپنے سے پہلے والے انبیاء کے مقابلے میں نئے اور بلند مفاہیم و مطالب اور کامل و اکمل شریعت لے کر آئے ہیں۔

 

اگرحضورِ اکرم نئے مفاہیم و معارف نہ لاتے یا گزشتہ انبیاء کے ہی ہم پلّہ شریعت لاتے توایسے میں یہ کوئی بشارت کی بات نہ تھی اور ناں ہی کسی نبی ضرورت تھی۔

حضرت عیسیٰ کا اپنی قوم کو حضورِ اکرم کی آمد کی بشارت دینا اس بات کی دلیل ہے کہ حضورِ اکرم نہ صرف حضرت عیسیٰ سے اور قرآن مجید نہ صرف انجیل سے افضل و برتر ہے بلکہ حضورۖ اپنے سے سابق تمام انبیاء سے برترہیںاور قرآنِ مجید گزشتہ تمام آسمانی کتابوں سے افضل ہے۔

چونکہ حضورۖ سب انبیاء کے آخر میں تشریف لائے اور آپ ختم النّبیین ہیں یعنی آپۖ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے اس لئے آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجیدنے اس بارے میں کیا فرمایا ہے:

 

ختمِ نبوّت قرآن مجید کی روشنی میں:

 

 

حضور اکرم ۖ کی فضیلتوں میں سے ایک فضیلت آپ کا ختم النبیّن ہو نا ہے۔سورہ احزاب کی آیت ٤٠ میں ارشادِ پروردگار ہے:

 

 

مَا کَانَ مُحَمَّد َبَا َحَدٍ مِنْ رِجَالِکُمْ وَلَکِنْ رَسُولَ اﷲِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّینَ وَکَانَ اﷲُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیمًا

 

 

محمد ۖ تمہارے مردوں میں سے کسی ایک کے باپ نہیں ہیں لیکن و ہ اللہ کے رسول اور سلسلہ انبیاء کے خاتم ہیں اوراللہ ہر شے کا خوب جاننے والا ہے۔

 

 

 

مندرجہ بالا آیت حضور اکرم ۖ کی ختم نبوت پر واضح اور روشن دلیل ہے۔اس آیت میں حضور اکرم ۖ کوخَاتَمَ النَّبِیِّین کہا گیا ہے۔

خَاتَم کسی تحریر کے آخر میں لگائی جانے والی مہر کو کہتے ہیں۔جب محرّر(تحریر کرنے والا)اپنی تحریر مکمل کر لیتا ہے تو وہ آخر میں ایک مہر لگا دیتا ہے تاکہ(قاری) پڑھنے والے کو پتہ چل جائے کہ بات ختم ہو گئی ہے۔

بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے سلسلہ نبوت کوجاری کرنے والے پروردگار نے حضورۖ کوخَاتَمَ النَّبِیِّین یعنی آخری نبی قراردیا ہے۔پس قرآن مجید کی روشنی میں حضورۖ کے بعد ناں کوئی نبی آیا ہے اور ناں ہی آئے گا۔

حضورۖ کاایک اور امتیاز آپۖ کی عبودیت اور بندگی ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید نے حضورۖ کی عبودیت کے بارے کیا ارشاد فرمایا ہے:

 

 

 

 

 

حضورِ اکرم کی عبودیت قرآن مجید کی روشنی میں:

 

 

خداوند عالم کے نزدیک سب سے کامل ترین عبادت حضوراکرمۖ کی ہے۔چنانچہ قرآن مجید نے آپ کے سوا کسی اور نبی یا رسول کو عبدہ یعنی بطور خاص اپنا عبد نہیں کہاجبکہ آپ کے بارے میں سورہ فرقان آیت ١ میں ارشادمبارک ہے:

 

 

تَبَارَکَ الَّذِی نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَی عَبْدِہِ

بابرکت ہے وہ خدا جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل کیا ہے(١)

 

اسی طرح سورہ اسراء کی آیت ایک میں ارشاد پروردگار ہے:

 

 

سُبْحَانَ الَّذِی َسْرَی بِعَبْدِہِ لَیْلًا مِنْ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ِلَی الْمَسْجِدِ الَْقْصَی الَّذِی بَارَکْنَا حَوْلَہُ لِنُرِیَہُ مِنْ آیَاتِنَا ِنَّہ ہُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ

 

 

پاک و پاکیزہ ہے وہ پروردگار جو اپنے بندے کو راتوں رات مسجد الحرام سے مسجد اقصی تک لے گیا جس کے اطراف کو ہم نے بابرکت بنایا ہے تاکہ ہم اسے اپنی بعض نشانیاں دکھلائیں بیشک وہ پروردگار سب کی سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا ہے (١)

 

 

حضور اکرمۖ کی ایک اور اہم فضیلت یہ ہے کہ قرآن مجید نے آپ کو اول المسلمین قرار دیا ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید نے حضورۖ کے اول المسلمین ہونے کے بارے میں کس طرح سے گفتگو فرمائی ہے:

 

قرآن مجید کی روشنی میں اوّلُ المسلمین

 

 

 

 

 

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں رسول اکرمۖ سے فرمایا ہے کہ آپ لوگوں سے کہیں کہ میں اوّلُ المسلمین (پہلامسلمان)ہوں۔خدا نے کسی اور پیغمبر کے لئے یہ لقب استعمال نہیں کیا۔حالانکہ حضرت ابراہیم ،رسول اکرمۖ سے پہلے دنیا میں تشریف لائے اور بزرگانِ انبیاء میں شمارہوتے ہیں،خود رسول اکرمۖ کا بھی ارشاد ہے کہ" اناابن الذبیحین " حضورۖ نے خود کو حضرت ابراہیم کے بیٹے حضرت اسمٰعیل کا فرزند قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجودخدا نے حضرت ابراہیم کو

اوّلُ المسلمین نہیں کہا۔حضرت نوح شیخ الانبیاء ہیں اورحضرت آدم جوکہ ابولبشرہیں خدا نے انھیں بھی اس لقب سے منسوب نہیں کیا۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضورکوۖ وقت اور زمانے کے اعتبار سے اوّلُ المسلمین نہیں کہا گیا چونکہ حضور ۖ سے پہلے بھی انبیاء اس دنیا میں موجود تھے۔حضورۖ کو اس لئے

اوّلُ المسلمین کہا گیا ہے چونکہ آپۖ مخلوقِ اوّل ہیںیعنی آپ کی ذات ِ اقدس سب سے پہلے خلق ہوئی چنانچہ اس لحاظ سے آپ اوّلُ المسلمین ہیں۔یہی وجہ ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے حضورۖ ہی محشور ہوں گے۔

خدا وندِ عالم نے سورہ انعام کی آیت١٦٢تا١٦٣ میں ارشاد فرمایاہے:

 

 

قُلْ ِنَّ صَلاَتِی وَنُسُکِی وَمَحْیَای وَمَمَاتِی لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ (١٦٢) لاَشَرِیکَ لَہُ وَبِذَلِکَ ُمِرْتُ وََنَا َوَّلُ الْمُسْلِمِینَ (١٦٣)

 

 

(162) کہہ دیجئے کہ میری نماز ,میری عبادتیں ,میری زندگی ,میری موت سب اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے۔

 

(163) اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں ۔

 

 

اسی طرح سورہ زمر کی آیت ١٢ میں ارشاد پروردگار ہے:

 

 

 

قُلْ ِنِّی ُمِرْتُ َنْ َعْبُدَ اﷲَ مُخْلِصًا لَہُ الدِّینَ (١١) وَُمِرْتُ لَِنْ َکُونَ َوَّلَ الْمُسْلِمِینَ (١٢)

 

 

(11) کہہ دیجئے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اخلاص عبادت کے ساتھ اللہ کی عبادت کروں

 

(12) اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا مسلمان بن جاوئں ۔

 

 

 

حضورۖ کی شخصیّت کاایک نمایاںپہلو یہ ہے کہ آپ کی سیرت و سنّت سراپائے وحی ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید نے اس بارے میں کیا فرمایا ہے۔

سراپائے وحی

قرآن مجید نے حضورۖکے کلام اور سکوت دونوں کو مرضیِ پروردگار کے تابع قراردیاہے۔جیساکہ سورہ نجم کی آیت ٣ اور ٤ میں ارشاد پروردگار ہے۔

 

 

وَمَا یَنْطِقُ عَنْ الْہَوَی (٣) ِنْ ہُوَ ِلاَّ وَحْی یُوحَی (٤)

 

 

وہ ہوائے نفس کے تحت نطق نہیں کرتا،اس کا نطق وحی ہوتا ہے

 

 

 

 

یادرہے کہ نطق سے مراد قول یا گفتگو نہیں ہے بلکہ نطق سے مراد سکوت و گفتگو ہر دو حالتیں ہیں۔قانونی اختراعات اور سماجی مسائل کے بارے میں انسان جو کچھ بھی ہوائے نفس کے تحت کرتا ہے وہ ناں ہی تو جامع اور کامل ہوتا ہے اور ناں ہی حق و عدالت کے تقاضوں پر پورا اترتاہے لیکن اس کے برعکس انسان جو کچھ وحی الٰہی کے تحت کرتا ہے وہ نہ صرف یہ کہ جامع اور کامل ہوتا ہے بلکہ عین حق و عدالت بھی ہوتا ہے۔

پس پیغمبر اسلامۖ کی تمام گفتار و کردار میں وحی کا پرتو اور جلوہ ہے اور اس میں کسی بھی طرح سے ہوائے نفس کا کوئی عمل دخل نہیں۔

قرآن مجید نے حضورۖ کی ذاتِ گرامی کوپیکرِ عصمت قراردیاہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید نے حضورۖ کی عصمت و طہارت کے بارے میں کس انداز سے گفتگو فرمائی ہے۔

 

حضورۖ کی عصمت و طہارت قرآن مجید کی روشنی میں:

عصمت و طہارت سے مراد فقط انسان کی گفتگومیں غلطیوں سے حفاظت نہیں بلکہ اس کے تمام مراحلِ زندگی میں غلطیوں اور لغزشوں سے حفاظت کا نام عصمت و طہارت ہے۔چنانچہ وَمَا یَنْطِقُ عَنْ الْہَوَی (٣) ِنْ ہُوَ ِلاَّ وَحْی یُوحَی (٤) سے یہی مطلب بیان ہورہا ہے کہ حضورۖکی تمام سیرت و حیات ،عصمت و طہارت میں ڈھلی ہوئی ہے۔

اسی طرح سورہ انعام کی آیت ٥٠ میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

 

ِنْ َتَّبِعُ ِلاَّ مَا یُوحَی

ہم تو صرف وحی پروردگار کا اتباع کرتے ہیں ۔

چونکہ حضورۖ نے صرف وحی کی پیروی کی ہے اس لئے آپ کی تمام تر زندگی عصمت و طہارت کی آئینہ دار ہے۔قرآن مجید نے حضورۖ کی ذات ِ مقدس کو معصوم ہونے کے

باعث تمام جہان کے لئے نمونہ عمل قراردیاہے۔ اب آئیے دیکھتے ہیں کہ حضورۖ کو نمونہ عمل قراردینے سے متعلق قرآن مجید نے کیا بیان فرمایاہے:

 

 

 

 

حضوررۖ بحیثیتِ نمونہ عمل

قرآن مجید نے سورہ احزاب کی آیت ٢١ میں حضور ۖ کو تمام عالم کے لئے نمونہ عمل قراردیتے ہوئے فرمایاہے:

 

 

 

 

لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اﷲِ ُسْوَة حَسَنَة لِمَنْ کَانَ یَرْجُو اﷲَ وَالْیَوْمَ الْآخِرَ وَذَکَرَ اﷲَ کَثِیرًا

تم میں سے اس کے لئے رسول کی زندگی میں بہترین نمونہ عمل ہے جو شخص بھی اللہ اور آخرت سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے اور اللہ کو بہت زیادہ یاد کرتا ہے۔

 

 

 

اس آیہ مجیدہ میں نہ صرف یہ کہ رسولِ اکرم ۖ کو نمونہ عمل قراردیاگیاہے بلکہ ان لوگوں کی شناخت بھی کرائی گئی ہے جو حضورۖ کی اتباع اور پیروی کرنے والے ہیں۔

قرآن مجید کے مطابق اگر کوئی شخص حضورۖ کی پیروی نہیں کرتا اور حضورۖ کو اپنے لئے نمونہ عمل نہیں مانتا تو وہ دراصل اللہ سے غافل ہے اورروزِ آخرت سے ناامید ہے۔

پس اگر ہم اللہ کو اپناخالق و مالک سمجھتے ہیں اورروزِ قیامت پر یقین رکھتے ہیں تو ہم پر لازم ہے کہ ہم زندگی کے تمام سیاسی و اجتماعی و انفرادی معاملات میں بھی حضورۖ کی پیروی اور اطاعت کریں۔چنانچہ سورہ حشر کی آیت ٧ میں ارشاد پروردگار ہے :

 

 

 

 

وَمَا آتَاکُمْ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا وَاتَّقُوا اﷲَ ِنَّ اﷲَ شَدِیدُ الْعِقَابِ۔

 

 

 

 

اور جو کچھ بھی رسول تمہیں دیدے اسے لے لو اور جس چیز سے منع کردے اس سے رک جا اور اللہ سے ڈرو کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے ۔

 

 

 

 

 

رسول اکرمۖ چونکہ عالم بشریت کے لئے نمونہ عمل ہیں اب آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید نے اتنے عظیم پیغمرۖ کو کن القابات اور خطابات سے پکارا ہے:

 

 

 

 

قرآن مجید کا پیغمبراسلام ۖ کو مخاطب کرنا:

 

 

 

قرآن مجید میںخدا وندِ عالم نے مختلف انبیائِ کرام کو اُن کے نام لے کر مخاطب کیا ہے جبکہ حضورۖ کونام لے کر پکارنے کے بجائے مختلف القابات سے یادکیاہے۔قرآن مجید نے حضورۖ کوکبھی " قُل " یعنی فرمادیجئے،کبھی فبشّرعبادالذین۔۔۔یعنی ان لوگوں کو بشارت دیجئے۔۔۔۔ اورکہیں پر یا ایھا النّبی،کہیں پریا ایھالمزمل، کہیں پر یا ایھاالمدثر ۔۔۔کہا ہے لیکن کہیں پر بھی یا محمدۖ نہیں کہا۔

قرآن مجید کی روشنی میں حضورۖ کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ خداوندِ عالم نے حضورۖ کے اخلاق کو خلقِ عظیم قرار دیاہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید نے حضورۖ کے اخلاقِ حسنہ پر کس طرح روشنی ڈالی ہے:

 

حضورۖ کا اخلاقِ حسنہ قرآن مجید کی روشنی میں:

 

 

 

 

 

خداوندِ عالم تمام اوصافِ حسنہ اور عظمتوں کا حقیقی مالک ہے۔حضوراکرمۖ اس قدر اعلیٰ و ارفع اخلاق کے مالک تھے کہ تمام اوصافِ حسنہ کے خالق و مالک نے بھی آپ کے خُلق کو"خُلقِ عظیم"کہا ہے۔ملاحظہ فرمائیے سورہ قلم کی آیت ٤:

وَِنَّکَ لَعَلی خُلُقٍ عَظِیمٍ (٤)

اور آپ بلند ترین اخلاق کے درجہ پر ہیں ۔

چونکہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ انسان کی عظمت اور قدروقیمت مال و ثروت اور جاہ و حشمت سے ہے لیکن خدا نے اس آیہ مجیدہ کے ذریعے سے بنی نوع انسان کو یہ پیغام دیا ہے کہ عظمت خُلق میں ہے مال و دولت میں نہیں ہے۔

حضورۖ کی ذاتِ گرامی کو قرآن مجید نے جہاں پر خُلقِ عظیم قراردیاہے وہیں پر آپ کے خُلق کی جہانِ ہستی کو فیضیاب کرنے کے لئے آپ کو عالمی نبی بھی قراردیاہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ حضورۖ کی نبوّت کے عالمی ہونے کے بارے میں قرآن مجید نے کیا ارشاد فرمایا ہے۔

 

 

 

 

حضورۖکی عالمی نبوّت

 

 

خدا وند عالم نے حضورۖ کی نبوّت کو عالمی قرار دیا ہے البتّہ اس نبوّت کو صرف مومنین پر احسان شمار کیا ہے بالکل ایسے ہی جیسے خدا نے قرآن کو عالمین کے لئے بھیجاہے لیکن صرف متّقین کے لئے ہی ہدایت قرار دیا ہے۔قرآن مجید کے بارے میں سورہ بقرہ کی آیت١٨٥ میں ارشاد پروردگار ہے:

 

 

 

 

شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِی ُنزِلَ فِیہِ الْقُرْآنُ ہُدًی لِلنَّاس

 

ِماہِ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے جوانسانوںکے لئے ہدایت ہے۔

 

قرآن مجید نازل تو پورے عالمِ انسانیت کے لئے ہدایت بن کر ہوا لیکن اس سے ہدایت صرف متّقین ہی حاصل کرتے ہیں۔جیساکہ سورہ بقرہ کی آیت ٢ میں

ارشاد پرور دگار ہے:

 

ذَلِکَ الْکِتَابُ لاَرَیْبَ فِیہِ ہُدًی لِلْمُتَّقِینَ

 

یہ وہ کتاب ہے جس میں کسی طرح کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے. یہ صاحبانِ تقوی اور پرہیزگار لوگوں کے لئے مجسم ہدایت ہے۔

اس طرح حضورۖکے بارے میں ارشاد پروردگار ہے کہ ہم نے آپ کو پورے عالم بشریت کے لئے بھیجا ہے لیکن آپ کو بھیج کر احسان صرف مومنین پر کیا ہے۔چونکہ غیرمومن لوگ اس نعمت کو سمجھتے ہی نہیں تو ان پر احسان کس بات کا۔ملاحظہ فرمائیں سورہ سباء کی آیت٢٨:

 

وَمَا َرْسَلْنَاکَ ِلاَّ کَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِیرًا وَنَذِیرًا وَلَکِنَّ َکْثَرَ النَّاسِ لاَیَعْلَمُونَ

اور پیغمبرۖ ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لئے صرف بشیر و نذیر بناکر بھیجا ہے یہ اور بات ہے کہ اکثر لوگ اس حقیقت سے باخبر نہیں ہیں ۔

 

 

چونکہ پیغمبر کی آمدکی حقیقت سے اکثر لوگ بے خبر ہیں تو اس لئے پیغمبر کی بعثت کا احسان صرف اور صرف مومنین سے منسوب کیا گیاہے۔ملاحظہ فرمائیں سورہ آل عمران کی آیت١٦٤:

 

لَقَدْ مَنَّ اﷲُ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ ِذْ بَعَثَ فِیہِمْ رَسُولًا مِنْ َنْفُسِہِمْ یَتْلُوا عَلَیْہِمْ آیَاتِہِ وَیُزَکِّیہِمْ وَیُعَلِّمُہُمْ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَةَ وَِنْ کَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِی ضَلاَلٍ مُبِینٍ ۔

 

یقیناً خدا نے مومنین پر احسان کیا ہے کہ ان کے درمیان ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو ان پر آیات الہیہ کی تلاوت کرتا ہے انہیں پاکیزہ بناتا ہے اور کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ یہ لوگ پہلے سے بڑی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے ۔

 

 

سورہ اعراف کی آیت١٥٨میں بھی حضور ۖ کو پورے عالم بشریت کے لئے رسول کہا گیا ہے۔آیت قرآنی ملاحظہ فرمائیں۔

 

 

قُلْ یَاَیُّہَا النَّاسُ ِنِّی رَسُولُ اﷲِ ِلَیْکُمْ جَمِیعًا

 

پیغمبر ----- کہہ دو کہ میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول اور نمائندہ ہوں ۔

 

 

مندرجہ بالا آیات سے پتہ چلتاہے کہ حضورِ اکرم ۖ کی نبوت تو عالمی اور بین الاقوامی ہے لیکن اس سے فیضیاب فقط مومنین ہوتے ہیں۔بالکل ایسے ہی جیسے سورج تو پوری دنیا میں چمکتاہے لیکن اس کی روشنی سے صرف بینا لوگ ہی فائدہ اٹھاتے ہیں،اندھے سورج کی روشنی میں بھی تاریکی جیسی زندگی گزارتے ہیں۔چونکہ صرف مومنین ہی حضورۖ کی قدرومنزلت پہچانتے ہیں اور حضورۖکی ذات سے فیض اٹھاتے ہیں اس لئے حضورۖ پر درود بھیجنے کے لئے بھی صرف مومنین کو ہی کہا گیاہے۔ملاحظہ فرمائیں

سورہ احزاب کی آیت ٥٦:

 

 

ِنَّ اﷲَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ یَاَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوا تَسْلِیمًا

 

بیشک اللہ اور اس کے ملائکہ رسول پر صلوات بھیجتے ہیں تو اے مومنین تم بھی ان پر صلوات بھیجتے رہو اور سلام کرتے رہو ۔

 

 

 

 

رسول اکرمۖ کی ذاتِ مبارک کو قرآن مجید نے عالمی کہنے کے علاوہ لوگوں کے لئے مونس و ہمدرد بھی کہا ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید نے حضورۖ کی

عوام سے ہمدردی اور شفقت کو کس طرح بیان کیا ہے:

 

حضور ۖ کی لوگوں سے ہمدردی اور شفقت

خدا تعالیٰ نے بعض انبیاء کو لوگوں کا بھائی کہا ہے۔ جیسے حضرت صالح کے بارے میں سورہ اعراف کی آیت ٧٣ میںفرمایا کہ "ہم نے قوم ثمود کے لئے ان کے بھائی صالح کو بھیجا"اسی طرح حضرت ہود کے بارے میں سورہ ہود کی آیت ٥٠ میں یوں ارشاد فرمایا: " ہم نے قوم ِعاد کے لئے ان کے بھائی ہود کو بھیجا " اور اسی طرح

سورہ شعراء کی آیت ١٠٦ میں حضرت نوح کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا: " اس وقت کہ جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا "

لیکن پیغمبر اسلام کے بارے میں قرآن مجید نے بھائی کی تعبیر استعمال نہیں کی۔بلکہ حضورۖ کا تعارف قرآن مجید نے یوں کروایا ہے :

 

 

ہُوَ الَّذِی بَعَثَ فِی الُْمِّیِّینَ رَسُولًا مِنْہُم

 

اس خدا نے مکہ والوں میں ایک رسول بھیجا ہے جو ان ہی میں سے تھا ۔

 

 

پھر اسی طرح سورہ توبہ کی آیت ١٢٨ میں ارشاد فرمایا:

 

 

لَقَدْ جَائَکُمْ رَسُول مِنْ َنفُسِکُمْ عَزِیز عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیص عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِینَ رَئُوف رَحِیم

 

 

 

یقینا تمہارے پاس وہ پیغمبر آیا ہے جو تم ہی میں سے ہے اور اس پر تمہاری ہر مصیبت شاق ہوتی ہے وہ تمہاری ہدایت کے بارے میں حرص رکھتا ہے اور مومنین کے

حال پر شفیق اور مہربان ہے۔

 

 

مندرجہ بالا آیات سے پتہ چلتا ہے کہ حضورۖ اپنی عوام دوستی اورمہربانی کے باعث لوگوں سے اس قدر مل جل کر رہتے تھے کہ قرآن مجید نے آپ کا تعارف بھی اس طرح سے کرایا ہے کہ آپ ان لوگوں کے بھائی وغیرہ نہیں بلکہ خود انہی میں سے ہیں۔یہ بھی آپ کی نرمی ،شفقت اور لوگوں کے لئے انس و ہمدردی کا جذبہ ہی تھا کہ جس کی بناء

 

پر سور ہ نساء کی آیت ٦٤میں یوں فرمایاگیاہے :

 

 

وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰہِ۔ وَلَوْ اَنَّھُمْ اِذْظَّلَمُوْآ اَنْفُسَہُمْ جَآئُ وْکَ فَاسْتَغْفَرُااللّٰہَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُولُ لَوَاجَدُوااللّٰہَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا ۔

 

 

اور ہم نے کسی رسول کو بھی نہیں بھیجا ہے مگر صرف اس لئے کہ حکِم خدا سے اس کی اطاعت کی جائے اور کاش جب ان لوگوں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا تو آپۖ کے پاس آتے اور خود بھی اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے حق میں استغفار کرتا تو یہ خدا کو بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے ۔

 

 

اسی طرح سورہ انبیاء کی آیت ١٠٧ میں حضورۖ کو عالمین کے لئے رحمت کہا گیا ہے۔ملاحظہ فرمائیں سورہ انبیاء کی آیت ١٠٧:

 

وَمَا َرْسَلْنَاکَ ِلاَّ رَحْمَةً لِلْعَالَمِینَ

 

اور ہم نے آپ کو عالمین کے لئے صرف رحمت بناکر بھیجا ہے۔

 

حضورۖ کی لوگوں سے ہمدردی ، شفقت اور رحمت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن مجید نے رسولۖ کی اطاعت بھی لوگوں کے لئے لازمی قرار دی ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید نے حضورۖ کی اطاعت کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ہے:

 

قرآن مجید کی روشنی میں حضورۖ کی اطاعت:

حضورۖ کی اطاعت کواللہ نے نہ صرف اپنی اطاعت قرار دیا ہے بلکہ محبوبِ خدا بننے کے لئے اطاعتِ پیغمبرِ اسلامۖ کو لازمی قرار دیا ہے۔ملاحظہ فرمائیں سورہ آل عمران کی آیت ٣١:

 

 

 

 

 

قُلْ ِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّونَ اﷲَ فَاتَّبِعُونِی یُحْبِبْکُمْ اﷲُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوبَکُمْ وَاﷲُ غَفُور رَحِیم

 

ترجمہ:اے پیغمبر! کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگ اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو- خدا بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا کہ وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

 

جس طرح حضورۖ کی اطاعت کو قرآن نے خدا کی محبت اور بخشش و مغفرت کے لئے لازمی قراردیا ہے ۔اسی طرح حضورۖ کی نافرمانی اور عدمِ اطاعت کو بھی خدا کی

ناراضگی اور کفر قرار دیا ہے۔اس ضمن میں سورہ آل عمران کی ہی آیت ٣٢ ملاحظہ فرمائیں:

 

 

 

قُلْ َطِیعُوا اﷲَ وَالرَّسُولَ فَِنْ تَوَلَّوْا فَِنَّ اﷲَ لاَیُحِبُّ الْکَافِرِین

 

کہہ دیجئے کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو کہ جو اس سے روگردانی کرے گا تو خدا کافرین کو ہرگز دوست نہیں رکھتا ہے ۔

 

 

قرآن مجید نے حضور ۖ کی اطاعت کرنے پر اس قدرتاکید کی ہے مومنین کو خبردار کیا ہے ہرگزاپنے آپ کو رسولۖ پر مقدّم نہ کریں اور رسولۖ سے آگے نہ بڑھیں۔

چنانچہ سورہ حجرات کی آیت ١ میں ارشاد پروردگار ہے:

 

 

یَاَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَتُقَدِّمُوا بَیْنَ یَدَیْ اﷲِ وَرَسُولِہِ وَاتَّقُوا اﷲَ ِنَّ اﷲَ سَمِیع عَلِیم

ایمان والو خبردار خدا و ر رسول سے آگے نہ بڑھنا اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ ہر بات کا سننے والا اور جاننے والا ہے۔

خداوندِ عالم نے جس طرح رسول کی نافرمانی کرنے والوں کو سخت عذاب سے ڈرایا ہے اسی طرح رسول کی اطاعت کرنے والوں کو بھی ا نعامات و اکرامات کی بشارت دی ہے۔اس سلسلے میںسورہ نساء کی آیت ٦٩ ملاحظہ فرمائیں:

 

وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْھِمْ مِّنَ النَّبِیّنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَآئِ وَالصّٰلِحِیْنَ۔ وَحَسُنَ اُولٰئِکَ رَفِیْقًا

 

 

اور جو بھی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ رہے گا جن پر خدا نے نعمتیں نازل کی ہیں انبیاء ،صدیقین, شہداء اور صالحین اور یہی بہترین رفقاء ہیں۔

قرآنی آیات سے پتہ چلتاہے کہ اگر کوئی رسولۖ کی اطاعت کئے بغیر اللہ کی اطاعت کا دم بھرے تواصل میں وہ اطاعت ِ الٰہی کا محض ڈھونگ رچا رہا ہے اور خدا کے

نزدیک ایسے شخص کا اطاعت کا دعویٰ کوئی اہمیت نہیں رکھتااور ایسے لوگوں کوجہنّم میں دھکیلا جائے گا۔جیساکہ سورہ احزاب کی آیت٦٦ میں ارشاد پروردگار ہے:

 

یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوہُہُمْ فِی النَّارِ یَقُولُونَ یَالَیْتَنَا َطَعْنَا اﷲَ وََطَعْنَا الرَّسُولَ

 

جس دن ان کے چہرے جہنم کی طرف موڑدیئے جائیں گے اور یہ کہیں گے کہ اے کاش ہم نے اللہ اور رسول کی اطاعت کی ہوتی ۔

قرآن مجید کے مطابق حضورۖ کے فیصلے کے بعد کسی کو چون و چرا کرنے کی اجازت نہیں ہے چونکہ اطاعت کا تقاضا یہی ہے کہ حکمِ رسولۖ کے سامنے سرتسلیم خم کردیاجائے۔ اس ضمن میں سورہ احزاب کی آیت٣٦ ملاحظہ فرمائیں:

 

 

 

وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلاَمُؤْمِنَةٍ ِذَا قَضَی اﷲُ وَرَسُولُہُ َمْرًا َنْ یَکُونَ لَہُمْ الْخِیَرَةُ مِنْ َمْرِہِمْ وَمَنْ یَعْصِ اﷲَ وَرَسُولَہُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُبِینًا

 

 

اور کسی مومن مرد یا عورت کو اختیار نہیں ہے کہ جب خدا و رسول کسی امر کے بارے میں فیصلہ کردیں تو وہ بھی اپنے امر کے بارے میں صاحبِ اختیار بن جائے اور جو بھی

خدا و رسول کی نافرمانی کرے گا وہ بڑی کھالی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہوگا۔

مندرجہ بالا آیات سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ رسولِ اکرمۖ کی اطاعت ہی اصل میں خدا کی اطاعت ہے اور اگر کوئی رسولۖ سے دوری اختیار کرتا ہے تو وہ دراصل قرآن سے دوری اختیار کرتا ہے چونکہ حضورۖ کی اطاعت اور پیروی کا حکم قرآن مجید نے ہی دیا ہے۔قرآن مجید نے صرف حضورۖ کی اطاعت کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ حضورۖ کے ادب و احترام کابھی حکم دیا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید نے حضورۖ کے ادب و احترام کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ہے:

 

 

 

 

 

قرآن مجید کی روشنی میں حضورۖ کا ادب و احترام

 

خداوندِ عالم نے لوگوں کو پیغمبرۖ کا احترام بجا لانے کی از حد تاکید فرائی ہے۔بعض لوگ پیغمبر ۖ سے اس حد تک بے تکلّف ہوا چاہتے تھے کہ کبھی آرام کے وقت میں مخل ہوتے تھے اور کبھی بزم ِ پیغمبر ۖ میں پیغمبر کی آواز سے اپنی آواز کو بلند کرتے تھے اور کبھی پیغمبرۖ سے بلاضرورت سرگوشی کرتے تھے،قرآن مجید ان تمام امور کو خلاف ادب و احترام شمار کیا ہے اور لوگوں کو ایسی حرکات سے منع فرمایا ہے۔نمونے کے طور پر سورہ حجرات کی چند آیات ملاحظہ فرمائیں

 

َاَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَتَرْفَعُوا َصْوَاتَکُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ وَلاَتَجْہَرُوا لَہُ بِالْقَوْلِ کَجَہْرِ بَعْضِکُمْ لِبَعْضٍ َنْ تَحْبَطَ َعْمَالُکُمْ وََنْتُمْ لاَتَشْعُرُونَ (٢) ِنَّ الَّذِینَ یَغُضُّونَ َصْوَاتَہُمْ عِنْدَ رَسُولِ اﷲِ ُوْلَئِکَ الَّذِینَ امْتَحَنَ اﷲُ قُلُوبَہُمْ لِلتَّقْوَی لَہُمْ مَغْفِرَة وََجْر عَظِیم (٣) ِنَّ الَّذِینَ یُنَادُونَکَ مِنْ وَرَائِ الْحُجُرَاتِ َکْثَرُہُمْ لاَیَعْقِلُونَ (٤) وَلَوْ َنَّہُمْ صَبَرُوا حَتَّی تَخْرُجَ ِلَیْہِمْ لَکَانَ خَیْرًا لَہُمْ وَاﷲُ غَفُور رَحِیم (٥)

 

(2) ایمان والو خبردار اپنی آواز کو نبی کی آواز پر بلند نہ کرنا اور ان سے اس طرح بلند آواز میں بات بھی نہ کرنا جس طرح آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہو کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال برباد ہوجائیں اور تمہیں اس کا شعور بھی نہ ہو ۔

(3) بیشک جو لوگ رسول اللہ کے سامنے اپنی آواز کو دھیما رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو خدا نے تقوی کے لئے آزمالیا ہے اور ان ہی کے لئے

 

مغفرت اور اجر عظیم ہے (4) بیشک جو لوگ آپ کو حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں ان کی اکثریت کچھ نہیں سمجھتی ہے

(5) اور اگر یہ اتنا صبر کرلیتے کہ آپ نکل کر باہر آجاتے تو یہ ان کے حق میں زیادہ بہتر ہوتا اور اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے

 

اس کے علاوہ حضور کے گھر میں زیادہ دیر رکنے اورگپیں ہانکنے سے بھی لوگوں کو منع فرمایا ہے اور حضورۖ کی بیویوں کو بھی خاص احترام دیا ہے اور لوگوں کوحکم دیا ہے کہ ازواج پیغمبر سے پردے کے پیچھے سے سوال کریں نیزازواج پیغمبر سے پیغمبرۖ کے بعد کسی اور کا نکاح کرنابھی ممنوع قراردیاہے۔

ملاحظہ فرمائیں سورہ احزاب کی آیت ٥٣:

 

یَاَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَتَدْخُلُوا بُیُوتَ النَّبِیِّ ِلاَّ َنْ یُؤْذَنَ لَکُمْ ِلَی طَعَامٍ غَیْرَ نَاظِرِینَ ِنَاہُ وَلَکِنْ ِذَا دُعِیتُمْ فَادْخُلُوا فَِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا وَلاَمُسْتَْنِسِینَ لِحَدِیثٍ ِنَّ ذَلِکُمْ کَانَ یُؤْذِی النَّبِیَّ فَیَسْتَحْیِ مِنْکُمْ وَاﷲُ لاَیَسْتَحْیِ مِنْ الْحَقِّ وَِذَا سََلْتُمُوہُنَّ مَتَاعًا فَاسَْلُوہُنَّ مِنْ وَرَائِ حِجَابٍ ذَلِکُمْ َطْہَرُ لِقُلُوبِکُمْ وَقُلُوبِہِنَّ وَمَا کَانَ لَکُمْ َنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اﷲِ وَلاََنْ تَنْکِحُوا َزْوَاجَہُ مِنْ بَعْدِہِ َبَدًا ِنَّ ذَلِکُمْ کَانَ عِنْدَ اﷲِ عَظِیمًا (٥٣)

 

(53) اے ایمان والو خبردار پیغمبر کے گھروں میں اس وقت تک داخل نہ ہونا جب تک تمہیں کھانے کے لئے اجازت نہ دے دی جائے اور اس وقت بھی برتنوں پر نگاہ نہ رکھنا ہاں جب دعوت دے دی جائے تو داخل ہوجا ئواور جب کھالو تو فورا منتشر ہوجا اور باتوں میں نہ لگ جائو کہ یہ بات پیغمبر کو تکلیف پہنچاتی ہے اور وہ تمہارا خیال کرتے ہیں حالانکہ اللہ حق کے بارے میں کسی بات کی شرم نہیں رکھتا اور جب ازواج پیغمبر سے کسی چیز کا سوال کرو تو پردہ کے پیچھے سے سوال کرو کہ یہ بات

تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے اور تمہیں حق نہیں ہے کہ خدا کے رسول کو اذیت دو یا ان کے بعد کبھی بھی ان کی ازواج سے نکاح کرو کہ یہ بات خدا کی نگاہ میں بہت بڑی بات ہے ۔

اسی طرح سورہ مجادلہ کی آیت ١٢ میں لوگوں کو حضورۖ کے ساتھ خواہ مخواہ سرگوشی کرنے سے روکنے کے لئے یہ حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ جو کوئی بھی حضور سے سرگوشی کرے وہ حتّی المقدورصدقہ بھی دے۔ملاحظہ فرمائیں سورہ مجادلہ کی آیت ١٢

 

یَاَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا ِذَا نَاجَیْتُمْ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوَاکُمْ صَدَقَةً ذَلِکَ خَیْر لَکُمْ وََطْہَرُ فَِنْ لَمْ تَجِدُوا فَِنَّ اﷲَ غَفُور رَحِیم

 

ایمان والو جب بھی رسول کے کان میں کوئی راز کی بات کرو تو پہلے صدقہ نکال دو کہ یہی تمہارے حق میں بہتری اور پاکیزگی کی بات ہے پھر اگر صدقہ ممکن نہ ہو تو خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

جمعہ(یوم القدس)١٨ستمبر٢٠٠٩

 

 

.:قلمی میدانجلد دو ئم، ختم النببین ص کا تعارف
قرآنی معاشرہ: رسول گرامی ۖ کا تعارف
[ ] [ ] [ نذر حافی ] [ ]
نذر حافی ریسرچ پالیسی Weblog Skin :.

Add new comment