سعودی عرب دہشت گردوں کی تربیت کا اصلی مرکزہے۔عراقی وزیر اعظم
ٹی وی شیعہ [نیوز ڈیسک]عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نےسومریہ نیوز کے ساتھ گفتگو میں القاعدہ کے خونخوار دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی تربیت اور پرورش کا اصلی مرکزہے جہاں سے پوری دنیا میں دہشت گردوں کو مالی اور افرادی قوت مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے سے کترا رہا ہے اور دہشت گردوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ سعودی عرب عراق اور شام میں دہشت گردوں کی کھل کر حمایت کررہا ہے بلکہ دہشت گردوں کو تنخواہ بھی دے رہا ہے مالکی نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں نے یہ احساس کرلیا تھا کہ ان کی فتح قریب ہےکیونکہ دہشت گردوں کو سعودی عرب ، قطراور ترکی ہر قسم کی مالی اور غیر مالی مدد مل رہی تھی ، عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب جزیرۃ العرب میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے بجائے دہشت گردوں کو شام اور عراق کی سرحد پر اسلامی حکومت قائم کرنے کی ترغیب کررہا ہے جبکہ اسلامی حکومت کا قیام ریاض سے شروع ہونا چاہیے لیکن آل سعودی دہشت گردوں کی توجہ دیگر ممالک کی طرف موڑ کر خود دہشت گرد کے شر سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں اور اسی لئے وہ اربوں ڈآلر دہشت گردوں پر خرچ کررہے ہیں۔ ادھر عراق کی قومی سلامتی کے مشیر موفق الربیعی نے کہا کہ سعودی عرب علاقائي ممالک میں تشدد کو فروغ دے رہا ہے اور سعودی عرب کاسب سے زيادہ نشانہ اس وقت عراق، شام، مصر اور یمن ہیں موفق الربیعی نے سعودی عرب سے سلفی تکفیریوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Add new comment