عہد مہدویت کا آغاز نو ربیع الاول سے ہوا۔آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی

آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی نے نو ربیع الاول عید زہرا(س) اور آغاز امامت حضرت حجت(ع) کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں فرمایا:
نو ربیع الاول ایک مقدس اور عظیم دن ہے جس میں امام مبین ولی اللہ الاعظم حضرت حجت بن الحسن ارواحنا الفداء کی امامت کا آغاز ہوا درحقیقت آج کا دن عصر مھدوی کے آغاز کا دن ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ دن اس زمانے کے لیے سر آغاز ہے دنیا کی جس کی انتظار میں ہے جس زمانے کی خصوصیات نہ انبیاء کے دور میں ظاہر ہوئیں نہ مرسلین کے دور میں، یہ وہ زمانہ ہے جس میں زمین عدل و انصاف سے بھر جائے گی اور اربوں انسان ایک حکومت کے زیر سایہ ہوں گے اور زمین و آسمان کی تمام برکتیں آشکار ہو جائیں گی۔
آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے بیان میں مزید آیا ہے کہ عصر مھدوی یعنی تمام کمزوریوں کا اختتام، تمام فتنوں کا خاتمہ، یعنی مدینہ فاضلہ جس میں تمام انسان ایسے اپنے وظائف کو انجام دیں گے جیسے ایک بدن کے تمام اعضا انجام دیتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری کائنات اسی زمانے کی طرف حرکت کی حالت میں ہے انسان کا اس زمانے میں پہنچنا ناگزیر ہے چونکہ یہ سنت الہی اور تخلف ناپذیر قاعدہ ہے لیکن یہاں پر اس بات کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے کہ جب تک دنیا اس زمانے تک نہیں پہنچی ہے اگر موجودہ دور کے انسان چاہیں سعادت، اطمینان، عزت، عدالت اور انصاف کے ساتھ زندگی گزاریں تو انہیں چاہیے کہ عصر مھدوی کے تمام اصول و قواعد کی رعایت کریں اور انہیں اپنی زندگی کا معیار قرار دیں۔

بشکریہ ::::::::ابنا:::::::::::

Add new comment