شمالی یمن میں حوثی شیعوں اور تکفیری سلفیوں کے درمیان جھڑپیں، ۲۳ افراد جانبحق
شمالی یمن میں حوثی شیعوں اور تکفیری سلفیوں کے درمیان جھڑپیں، ۲۳ افراد جانبحق
شمالی یمن تکفیری سلفیوں اور حوثی شیعوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ۲۳ افراد جانبحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی یمن میں دو روز قبل افراطی سلفیوں اور شیعوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں ۲۳ افراد جانبحق ہوئے ہیں۔
کئی مہینوں سے شمالی یمن کے علاقے دماج میں حوثی شیعوں کے ایک قرآنی مدرسہ اور سلفی مسجد کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
ان دو گروہوں میں ہونے والی جھڑپوں کے باعث اس ملک کے شمالی کئی صوبوں میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ آج بھی حوثی شیعوں اور تکفیری گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ۱۰ افراد اپنی زندگی سے منہ ہاتھ دھو بیٹھے۔
اطلاعات کے مطابق حوثی شیعوں نے اس ہفتے سے شمالی یمن میں اپنا قبضہ جما لیا ہے جبکہ اس سے پہلے یہاں سلفیوں کا قبضہ تھا۔
Add new comment