لبنان، قومی اتحاد کی حکومت بنائے جانے پر تاکید

 لبنان، قومی اتحاد کی حکومت بنائے جانے پر تاکید

 لبنان، قومی اتحاد کی حکومت بنائے جانے پر تاکیدءاللهءمحمدءعلیءاسلامءدینءTVshiaءشیعهءمنجیءقرآنءخداء

حزب اللہ لبنان نے قومی اتحاد کی حکومت بنائے جانے پر تاکید کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنانی کابینہ میں وزیر زراعت نے ملک سے بحران کے خاتمے کے لئے قومی اتحاد کی حکومت کو نہایت ضروری قرار دیا اور کہا کہ یکطرفہ حکومت کی تشکیل، غیر منطقی اور سیاسی اصولوں کے منافی ہے۔ حاج حسن نے کہا کہ بعض سیاسی حلقے یکطرفہ حکومت بنانے کی کوشش کر رہے  ہیں جس سے لبنان کو نقصان پہنچے گا۔ ادھر حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ شیخ نبیل قاوؤق نے تمام پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اتحاد کا تحفظ کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کریں کیونکہ دشمن، لبنان کو فتنوں میں گرفتار کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان میں قومی اتحاد کی حکومت میں حزب اللہ لبنان کے نو، مغرب نواز پارٹی چودہ مارچ کے نو اور آزاد پارٹیوں کے چھے وزرا شامل ہوں گے۔ سعودی عرب اور مغربی ممالک کے پٹھو سیاسی اتحاد، سعد حریری کی سربراہی میں کابینہ میں حزب اللہ کی شمولیت کی مخالفت کررہا ہے۔ سعد حریری کے سیاسی گروپ چودہ مارچ نے سعودی اور امریکی آقاؤں کے کہنے پر ملت لبنان کے خلاف کسی بھی طرح کی سازش سے فروگذاشت نہیں کیا ہے۔سعودی عرب اور سعد حریری کی پارٹی نے دوہزار چھے میں لبنان پر صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت میں صیہونی حکومت کی بھر پورحمایت کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ اس جنگ میں حزب اللہ نے صیہونی حکومت کو کراری شکست کا مزہ چکھایا کیا تھا۔

irib.ir

Add new comment