سعودی عرب: قرآن مجید کے نسخوں کی بے حرمتی

 سعودی عرب: قرآن مجید کے نسخوں کی بے حرمتی

 سعودی عرب: قرآن مجید کے نسخوں کی بے حرمتیءاللهءمحمدءعلیءاسلامءدینءTVshiaءشیعهءمنجیءقرآنءخداء

بعض ذرائع نے سعودی عرب میں قرآن مجید کے نسخوں کی شرمناک بے حرمتی کی خبر دی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف کی پولیس کے ترجمان "ترکی بن ظافر الشہری" نے اعلان کیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر اس شہر کی نالیوں میں قرآن مجید کے درجنوں نسخے ملے ہیں۔ یہ ایسے میں ہے کہ طائف شہر کے ایک باشندے نے کہا ہے کہ اس شہر کی ایک شاہراہ کے کنارے قرآن مجید کے درجنوں نسخے ملے ہیں۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ اس اطلاع کے منظر عام پر آنے کے بعد سعودی عرب میں انتہا پسند مذہبی پولیس کے اہل کار  وہاں پہنچے اور انہوں نے تقریبا نوے سے زیادہ قرآن مجید کے نسخے نالیوں س نکالے ۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس شرمناک توہین کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قرآن مجید اور اسلامی مقدسات کی توہین کی بنا پر ، وہ بھی ایک ایسے ملک میں کہ جو اپنے آپ کو اسلام کا گہوارہ سمجھتا ہے ، مسلمانوں کے درمیان غم غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

irib.ir

Add new comment