۹ دی۔ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی اور تجدید بیعت کا دن ہے۔ٹی وی شیعہ

ٹی وی شیعہ( انٹرنیشنل میڈیا ڈیسک)6 دی 2009 کو بعض سامراجی ایجنٹوں نے عاشور کےدن ایران میں عزاداران امام حسین(ع) پر حملہ کرکے ملکی نظم و نسق کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد 9 دی 2009 کو پورے ایران کی غیرت مند اور دلیر مسلمان ملت  سڑکوں پرنکل آئی اور دشمن عناصر کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کیا اور اسلامی انقلاب  کے بانی حضرت امام خمینی (رہ ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ تجدید بیعت کیا۔یاد رہے کہ دین اسلام کے دشمنوں نے ایران میں 2009 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد کے فتنے کی آگ کو بڑھکا کربخوبی واضح کردیا تھاکہ وہ کس طرح سے امریکہ اور اس کے حواریوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں تاہم ایرانی کی اسلامی ملت نے بھی متحد ہوکر استعماری طاقتوں اور ان کے ایجنٹوں پر یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ بھی دین اسلام اور انقلاب کی حفاظت کے لئے باہم متحد ہیں اور خون کے آخری قطرے تک اسلام اور انقلاب کی حفاظت کریں گے۔ اس کے بعد ہر سال ایران اور پوری دنیا کے غیور مسلمان ۹۔دی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تجدید بیعت کے طور پر بناتے ہیں،۔ 

نوٹ(دی۔۔۔ایرانی سال کے دسویں مہینے کو کہتے ہیں)

Add new comment