مولانا مرزا یوسف حسین پر قاتلانہ حملہ، دو افراد شہید

ٹی وی شیعہ ( ویب نیوز پینل)ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے اہم رہنما پر فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے ہیں۔

 گلستان جوہر میں پیش آنے واقعے کے نتیجے میں عالم دین مرزا یوسف حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

 تاہم فائرنگ کے نتیجے میں انکے ایک ذاتی محافظ اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں بھی کامیاب رہے۔

 واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔متعددشیعہ رہنماوں خصوصا علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ ناصر عباس  نے اس حملے کی بھرپورمذمت کی ہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ کراچی میں ملت جعفریہ کی نسل کشی پر حکومت اور ریاستی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ملک میں ضیاء دور کے اسٹبلشمنٹ نے ان تکفیری دہشت گردوں کو پروان چڑھایا اور اس کا خمیازہ آج سب بھگت رہے ہیں، کراچی میں آپریشن کے نام پر عوام کے آنکھوں دھول جھونکا جا رہا ہے، پاکستان کی سلامتی اور بقا کا واحد حل ان دہشت گردوں اور سفاک درندوں کے خلاف آپریشن ہے، اُن کا کہنا تھا کراچی میں علامہ دیدار حسین جلبانی کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوئے، ان کے چہلم سے قبل ہمارے اہم رہنما کو نشانہ بنانے کی کوشش اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گردوں کی سرپرستی میں حکومتی مشنری شامل ہیں۔

 

Add new comment