شام میں یزیدیوں کو ذلت آمیز شکست کاسامنا
ٹی وی شیعہ (ویب نیوز ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں یزیدیوں نے اپنے زیر قبضہ قصبے معظمیہ میں صدر بشارالاسد کی حکومت کا پرچم لہرا دیا ہے۔
شام کی سرکاری فوج نے گذشتہ کئی ماہ سے معظمیہ کا محاصرہ کر رکھا تھا جس کی وجہ سے یزیدی جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد محصور ہو کررہ گئی تھی۔ اب باغی یزیدی جنگجوؤں، اور سرکاری فوج کے درمیان صلح کا سمجھوتا طے پا گیا ہے جس کے تحت یزیدی باغی اپنے بھاری ہتھیار فوج کے حوالے کردیں گے اور بیرونی جنگجوؤں کو نکال باہر کریں گے۔
دمشق کے مغرب میں واقع اس قصبے میں شامی فوج گذشتہ ایک سال سے گولہ باری کررہی تھی۔ قصبے کے ارد گرد اسدی فوج نے چیک پوائنٹس قائم کررکھے ہیں۔ ا
ماہرین نے اس سمجھوتے کو یزیدیوں کے لئے شرمناک اور کڑوی گولی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے یزیدی باغیوں کو ذلت ٓمیز شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔ سمجھوتے کی ایک شرط کے تحت صرف رجسٹرڈ مکین ہی اب اس قصبے میں رہ سکیں گے۔
Add new comment