راولپنڈی میں تکفیریوں کو ایک مرتبہ پھر عبرت ناک شکست ۔میڈیا
ٹی وی شیعہ (میڈیا پینل)آج ملک بھر میں امام حسین اور شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے،مختلف علاقوں میں مجالس عزا منعقد ہورہی ہیں اور جلوس برآمد ہورہے ہیں۔امام عالی مقام اور آپ کے جانثار ساتھیوں کا چہلم آج منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں اس سلسلے میں مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے،مجالس کے بعد جلوس بھی برآمد ہورہے ہیں، جن میں شبیہہ علم،ذوالجناح ،تعزیہ اور دوسری زیارات شامل ہیں۔جلوس کے دوران عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کر کے امام کا غم منارہے ہیں۔ جلوس کے راستوں میں غم گساروں کے لئے دودھ، شربت کی سبیلوں اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اورمتعدد شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔
راولپنڈی میں تکفیری گروہوں اور ان کے ہمنواؤں کو ایک مرتبہ پھر عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ کالعدم اہل سنت والجماعت اور اس کی حمایت میں کھل کر سامنے آنیوالی تنظیموں کی تمام تر کوششوں کے باوجود پیروان حضرت علی اکبر (ع) اور حضرت عباس (ع) وفا کی اعلٰی مثال قائم کرتے ہوئے چہلم شہداء کربلاء کے جلوس میں شریک ہیں اور اس وقت راولپنڈی شہر لبیک یاحسین (ع) اور لبیک یازہرا (س) کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا ہے۔ جلوس میں کفن پوش خواتین، بچے اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہونے والا جلوس اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ اس وقت چوک فوارہ میں نماز ظہرین کا اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں پر ہزاروں فرزندان اسلام اپنے آقا و مولا حضرت امام حسین (ع) کی پیروی کرتے ہوئے نماز ظہرین ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ تکفیری گروہوں نے جلوس چہلم امام حسین (ع) کو روکنے کی دھمکی دی تھی، اس سے پہلے پورے پاکستان میں جلوس عزائے نواسہ رسول (ص) و عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم شیعہ سنی اکابرین نے ملکر اس سازش کو ناکام بنایا اور حکومت کو باور کرایا کہ اس طرح کے کسی بھی مطالبے کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائیگا، خواہ اس کیلئے کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔
Add new comment