کربلا میں بیالیس ملکوں سے زائرین پہنچ گئے ہیں۔انٹرنیشنل میڈیا

 

ٹی وی شیعہ (میڈیا پینل)تکفیری حلقوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی مجرمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں کے باوجود کروڑوں زائرین کربلائے معلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تین ہفتوں قبل عراق کے مختلف صوبوں سے پیادہ روانہ ہونے والے زائرین آج کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔ شدید سردی اور تکفیری وحشیوں کی دہشتگردی کے باوجود عورتوں، بچوں، بوڑھوں جوانوں اور یہانتک کہ شیر خوار اور بیماروں پر مشتمل یہ کاروان اب کربلا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل سید و سالار شہیداں حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے انصار و اہل بیت اطہار کے چہلم کی مناسبت سے سوگ منائيں گے۔ عزاداروں کے اس عظیم اجتماع میں بیالیس ملکوں کے زائرین شامل ہیں جن کی تعداد پندرہ سے بیس لاکھ بتائي جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت کربلائے معلی میں ایک کروڑ چالیس لاکھ زائرین موجود ہیں جن میں کل تک مزید اضافہ ہوجائے گا۔

Add new comment