امام علی رضا (علیہ السلام) کی امامت پر نص
ابن صباغ مالکی نے مخزومی سے نقل کیا ہے : موسی کاظم (علیہ السلام) نے ایک شخص کو ہمارے پاس بھیجا اور پھر فرمایا : کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمہیں یہاں پر کس لئے جمع کیا ہے ؟ ہم نے کہا : ہمیں نہیں معلوم ۔ آپ نے فرمایا : « اشهدوا انّ ابنى هذا ـ واشار إلى على بن موسى الرضا ـ هو وصیّى والقائم بامرى وخلیفتى من بعدی« (١) ۔ تم اس بات گے گواہ رہنا کہ میرا یہ بیٹا (علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کی طرف اشارہ کیا) میرے بعد میرا وصی ، میرا خلیفہ اور میرا قائم مقام ہے ۔
انہوں نے اسی طرح دائود بن کثیر رقی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے موسی کاظم سے عرض کیا : میں آپ پر قربان ہوجائوں میری عمر بہت زیادہ ہوگئی ہے ، آپ میرا ہاتھ پکڑ لیں اور مجھے آتش جہنم سے نجات دلادیں ، آپ کے بعد ہمارا مالک و صاحب کون ہے ؟ امام موسی کاظم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے ابی الحسن حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا : «ھذا صاحبکم بعدی « (٢) ۔ میرے بعد تمہارے صاحب یہ ہیں (٣) ۔
١۔ الفصول المهمة، ص 226.
٢۔ الفصول المهمة، ص 226.
٣۔ اهل بیت از دیدگاه اهل سنت، على اصغر رضوانى، ص 136.
بشکریہ:::::::http://makarem.ir/squestions/?typeinfo=23&lid=4&mid=317168&catid=0&start...
نویں کمنٹس